براہ کرم نوٹ کریں کہ MRV فیس میں اضافے کی تاریخ کو تبدیل کر کے 17 جون 2023 کر دیا گیا ہے۔ نئی ویزا فیس کی ادائیگی کے لئے سروسز 16 جون 2023 کو معطل کردی جائیں گی۔ 16 جون 2023 کو ویزا فیس کی ادائیگی کرنے کی کوشش نہ کریں. یہ سروسز 17 جون 2023 سے ویزا فیس کی ادائیگی کے لئے دستیاب ہوں گی۔ مزید برآں ، اس سائٹ پر بیان کردہ ویزا فیس کی معلومات کو اپ ڈیٹ کرنے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے براہ کرم اس سائٹ پر سرکاری نوٹس ، "نان امیگرنٹ ویزا فیس میں اضافہ" ملاحظہ کریں۔


امریکی محکمہ خارجہ نے بعض نان امیگرنٹ ویزا (NIV) کی درخواست پر پروسیسنگ کی فیسوں میں اضافہ کیا ہے۔ فیس میں یہ اضافہ 17 جون 2023 سے لاگو ہوگا۔

  • کاروبار یا تفریح کے لیے وزیٹر ویزا (B1/B2)، اور دیگر نان پٹیشن درخواست پر مبنی NIVs، جیسے کہ طالب علم اور ایکسچینج وزیٹر ویزا کے لیے درخواست کی فیس 160 $ سے بڑھ کر 185 $ ہو گئی ہے۔
  • عارضی ورکر (Q, P, O, L, H, اور R ویزا کلاس) کے لیے مخصوص پٹیشن پر مبنی نان امیگرنٹ ویزوں کی درخواست کی فیس 190 $ سے بڑھ کر 205 $ ہو گئی ہے۔
  • ٹریٹی ٹریڈر، ٹریٹی انویسٹر، اور ٹریٹی درخواست دہندگان کے لیے مہارتی پیشہ (E ویزا کلاس) کے لیے درخواست کی فیس 205$ سے بڑھ کر 315 $ ہوگئی ہے۔

یکم مئی 2023 ء سے پریمیم پک اپ اور جمع کرانے کے مقامات کے چارجز میں ترمیم کرکے 800- روپے فی پاسپورٹ / دستاویز کر دی گئی ہے۔ تمام امریکی ویزا درخواست دہندگان کے لئے ، AEG ٹریول سروسز کے پریمیم ڈلیوری مقامات کے کیش کاؤنٹر پر نقد ادائیگی کی جاسکتی ہے۔ اضافی تفصیلات کے لئے ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کریں.


آپ کے انٹرویو کی تاریخ فارم I-20 پر دکھائے گئے آپ کے پروگرام کے آغاز کی تاریخ سے 365 دنوں کے اندر شیڈول کی جا سکتی ہے۔ تاہم، اگر آپ کا ویزا منظور ہو جاتا ہے، تو آپ فارم I-20 پر پروگرام کے آغاز کی دی گئی تاریخ سے 30 دن سے زیادہ پہلے امریکہ میں داخل نہیں ہو سکتے۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں آپ کا ابتدائی داخلہ اسی اسکول میں جانے کے لیے ہونا چاہیے جو آپ کے ویزا پر لکھا ہوا ہے۔ پورٹ آف انٹری (POE) پر امیگریشن انسپکٹر کسی ایسے سٹوڈنٹ کے داخلے سے انکار کر سکتا ہے جو ویزہ پر نامزد کردہ اسکول کے علاوہ کسی دوسرے اسکول سے فارم I-20 کے ساتھ ابتدائی داخلے کے خواہاں ہو یا اگر سٹوڈنٹ کسی دوسرے ادارے میں جانے کا ارادہ ظاہر کرتا ہو۔


اسلام آباد، 11 جنوری، 2023 – پاکستان میں ریاستہائے متحدہ کے مشن کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور کراچی میں امریکی قونصلیٹ جنرل میں ان پاکستانی شہریوں کے لیے جو B1/B2 سیاحتی اور کاروباری ویزوں کی تجدید کر رہے ہیں، انٹرویو ویور کی اہلیت میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ تمام پاکستانی شہری، عمر سے قطع نظر، جن کے B1/B2 ویزے ویلڈ ہیں یا جن کی میعاد گزشتہ 48 مہینوں کے اندر ختم ہوچکی ہے، انٹرویو ویور میں دستاویزات جما کروانے کے اہل ہیں۔ اس سے پہلے، صرف 45 سال اور اس سے زیادہ عمر کے پاکستانی شہری حصہ لینے کے اہل تھے۔ اس کے علاوہ، طالب علم اور پٹیشن پر مبنی ورک ویزا کے درخواست دہندگان کے لیے انٹرویو ویور کی اہلیت جو پہلے امریکی ویزا رکھتے ہیں، کو بھی 2023 تک بڑھا دیا گیا ہے۔

انٹرویو ویور کی اہلیت میں توسیع بہتر کسٹمر سروس فراہم کرنے کے لیے اور اہل پاکستانی شہریوں کے لیے سیاحتی اور کاروباری ویزوں کی تجدید کو زیادہ مؤثر طریقے سے پراسیس کرنے کے لیے ایک عمل ہے .امریکی قانون کے مطابق، کچھ انٹرویو ویور کے اہل ویزا ہولڈرز کو اپنی درخواستیں جمع کرانے کے بعد انٹرویو کے لیے امریکی سفارت خانے یا امریکی قونصلیٹ جنرل میں حاضر ہونے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

درخواست دہندگان ہماری ویب سائٹhttps://ustraveldocs.com/pk_ur/pk-niv-visarenew.asp پر جا کر یہ تعین کر سکتے ہیں کہ آیا وہ انٹرویو ویور کے اہل ہیں یا نہیں۔ وہ درخواست دہندگان جو اب انٹرویو ویور کے اہل ہیں، لیکن فی الحال انٹرویو شیڈول کر چکے ہیں، اپنی اپائنٹمنٹ آن لائن منسوخ کر سکتے ہیں، شیڈولنگ ڈیش بورڈ پر ' نیا ایپلیکیشن' سے شروع کر سکتے ہیں، اور انٹرویو ویور کے ذریعے دستاویزات جمع کرانے کے لیے آن لائن مراحل پر عمل کر سکتے ہیں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ انٹرویو ویور کے دستاویزات جمع کرانے کے لیے کورئیر سروس کے صرف مجاز مقامات یہاں درج ہیں: https://ustraveldocs.com/pk_ur/pk-loc-documentdropoff.asp. خیال رہے کہ ویزوں کی تجدید کے عمل کی تکمیل میں اوسطاً چار ہفتے لگ سکتے ہیں-

مزید تفصیلات اور دیگر سوالات کے جوابات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://ustraveldocs.com/pk_ur/pk-gen-faq.aspرابطہ کی معلومات:: https://ustraveldocs.com/pk_ur/pk-main-contactus.asp


یکم اکتوبر 2022 کو یا اس کے بعد کی جانے والی تمام نان امیگرنٹ ویزا درخواست فیس (جسے MRV فیس بھی کہا جاتا ہے) کی ادائیگیاں، MRV فیس کی رسید جاری ہونے کی تاریخ سے 365 دنوں کے لئے ویلیڈ ہیں۔ درخواست دہندگان کو اس 365 دن کی مدت کے دوران انٹرویو شیڈول کرنا ہوگا یا انٹرویو ویور کی درخواست جمع کرانی ہوگی۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ درخواست دہندگان کو صرف اپنے انٹرویو کو شیڈول کرنا ہوگا یا 365 دن کی مدت کے اندر اندر اپنی ویور کی درخواست جمع کرانی ہوگی۔ اس بات کی کوئی ضرورت نہیں ہے کہ انٹرویو 365 دن کی مدت کے دوران ہونا چاہئے. یکم اکتوبر 2022 سے پہلے جاری کردہ MRV فیس کی ادائیگی کے لئے تمام رسیدوں کی معیاد میں 30 ستمبر ، 2023 تک کی تو سیع کردی گئ ہے، اور اس تاریخ تک ویلیڈ رہیں گی۔



اس بات کی معلومات کے لئے درخواست دہندہ کےہمراہ کسی شخص کوآنے کی اجازت ہے، براہ مہربانی وزٹ کریں http://www.ustraveldocs.com/pk/pk-niv-securityinfo.asp 


Mount Rushmore - South Dakota

پاکستان کے لئے یو ایس ویزا سروس میں آپ کا خیرمقدم ہے۔ اس ویب سائٹ پر آپ یو ایس امیگرینٹ اور نان امیگرینٹ ویزا اور ان کے لئے درخواست دینے کی شرائط وغیرہ سے متعلق اطلاعات حاصل کرسکتے ہیں

آپ اس سے مطلوبہ درخواست فیس ادا کرنے کا طریقہ بھی سیکھ سکتے ہیں اوراسلام آباد میں واقع امریکی سفارت خانے اور کراچی میں واقع امریکی قونصلیٹ جنرل کے لئے انٹرویو کی اپوائنمنٹ بھی طے کرسکتے ہیں