ریٹرننگ ریذیڈنٹ ویزا (SB-1)
اوربورڈنگ فوئل درخواست دہندگان
اس صفحہ پر:
ریٹرننگ ریزیڈنٹ (SB-1)
مجموعی جائزہ:
امریکہ سے ایک سال سے زیادہ رہنے کی صورت میں ایل-پی-آر (لیگل پرماننٹ ریذیڈنٹ) اپنی رہائشی حیثیت کھو دیتا ہے۔ لیگل پرماننٹ سٹیٹس کے دوبارہ حصول کے لیے انہیں ریٹرننگ ریذیڈنٹ ایپلیکیشن (ایس-بی-ون) درخواست امریکن ایمبسی یا قونصلییٹ میں داخل کرنے کے لیے شخصی طور پر پیش ہونا پڑتا ہے۔ درخواست دہندہ کو قونصلر افسر کی تسلی کے لیے تحریری طور پر یہ باور کرانا پڑتا ہے کہ وہ ایک سال کے اندر جن وجوہات کی بنا پر امریکہ واپس نہیں جا سکے وہ ان کے اختیار سے باہر تھیں۔ اپنے اس بیان کی سپورٹ میں انہیں دستاویزی ثبوت بھی پیش کرنا پڑتے ہیں۔
ریٹرننگ ریذیڈنٹ کی درخواست داخل کرنے کے لیے درخواست دہندہ کو چاہیے کہ وہ اسلام آباد ایمبسی یا یو-ایس قونصلیٹ کراچی سے آنلائن تاریخ حاصل کرے۔
ریٹرننگ ریذیڈنٹ ویزا کے بارے میں مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔
ریٹرننگ ریذیڈنٹ تاریخ مقرر کریں:
اپنی مقرر شدہ تاریخ پر مندرجہ ذیل دستاویزات پیش کرنے کے لیے تیار رہیں۔
- ریٹرننگ ریذیڈنٹ سٹیٹس متعین کرنے کے لیے پُرشدہ درخواست فارم ڈی-ایس 117
- ریٹرننگ ریذیڈنٹ فیس (براہ مہربانی یاد رہے کہ فیس ناقابل واپسی ہے اگرچہ آپ ریٹرننگ ریذیڈنٹ سٹیٹس کے لیے نااہل پائے جائیں)۔
- آپ کا ریٹرننگ ریذیڈنٹ کارڈ (جسے فارم 551 -I یا گرین کارڈ بھی کہا جاتا ہے)
- آپ کا ری-انٹری پرمِٹ (اگر دستیاب ہو)
- آخری بار امریکہ سے اخراج کی درست تاریخ کی دستاویزات (مثال: ہوائی جہاز کے ٹکٹ، پاسپورٹ کی مہریں، وغیرہ)
- امریکہ کے ساتھ روابط اور امریکہ واپس جانے کے ارادے کا ثبوت (مثال: ٹیکس ریٹرن، امریکہ میں معاشی، خاندانی، اور سماجی روابط کا ثبوت، وغیرہ)
- اس بات کا ثبوت کہ امریکہ سے باہر آپ کا طویل قیام ان وجوہات کی بنا پر تھا جو آپ کے اختیار سے باہر تھیں (مثال: طبی وجوہات)
- ایک پاسپورٹ سائز تصویر (ملاحظہ کریں تصویری ہدایات)
- مقررہ تاریخ (اپوائنٹمنٹ کنفرمیشن لیٹر)
یاددہانی: غیر ملکی زبان میں لکھی ہوئی تمام دستاویزات کا انگریزی ترجمہ درکا ر ہوتا ہے۔ غیر ملکی زبان میں کسی بھی دستاویز کے ساتھ مکمل انگریزی ترجمہ ہونا لازمی ہے، جس پر ترجمان نے تصدیق کی ہو کہ وہ مکمل اور درست ہے۔ ترجمان کو چاہیے کہ وہ اس بات کی بھی تصدیق کرے کہ وہ متعلقہ غیر ملکی زبان سے انگریزی میں ترجمہ کرنے کا اہل ہے۔ ترجمہ کو نوٹری سے تصدیق کروانا ضروری نہیں۔ ایک قونصلر افسر آپ کا انٹرویو کرے گا اور آپ کی درخواست اور ضمنی معاون دستاویزات کی پڑتا ل کرے گا۔
بورڈنگ فوئل ایپلیکنٹس (درخواست دہندگان)
مجموعی جائزہ:
ایسے لیگل پرماننٹ ریذیڈنٹس (ایل-پی-آر) جن کا گرین کارڈ گم\چوری یا ختم ہو گیا ہو، جبکہ وہ امریکہ سے باہر ہوں، اور انہیں امریکہ سے خارج ہوئے ایک سال سے کم ہوا ہو(یا ری انٹری پرمٹ ختم ہونے سے پہلے ) امریکہ واپس جانے کے لیے بورڈنگ فوئل کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ایمبسی یا قونصلیٹ سے اس طرح کے فوئل کے حصول کے لیے درخواست دہندہ کو قونصلر افسر کے ساتھ انٹرویو کے لیے شخصی طور پر ایمبسی \قونصلیٹ میں پیش ہونا لازمی ہے۔
اس خدمت کے لیے ایک ہی فارم I-131A ہوتا ہے۔ بورڈنگ فوئل کی درخواست کے ہمراہ اب قونصلر سیکشن فارم I-90 قبول نہیں کرتا۔بلکہ بورڈنگ فوئل کے لیے درخواست دہندگان سے فارم I-131A مکمل کرنے کا تقاضا کرتاہے۔ اس خدمت کی فیس ہے، جو ایمبسی یا قونصلیٹ سے تاریخ لینے سے پہلے درخواست دہندگان کو یو-ایس-سی-آئی –ایس کے آنلائن پےمنٹ سسٹم (ELIS) کے ذریعے ادا کر نا ہوتی ہے۔ درخواست دہندگان کو فیس ادا کرنے کے لیے اپنا A-number درکا ر ہو گا۔ جو کہ وہ اپنے قریب ترین یو-ایس-سی-آئی –ایس کے دفتر سے حاصل کر سکتے ہیں۔
اگر ایل-پی-آر بورڈنگ فوئل کی درخواست دینے کے لیے فارم I-131A جمع کرانے کا اردہ رکھتے ہیں تو براہ مہربانی یہ یاددہانی رکھیں کہ قونصلر سیکشن میں شخصی طور پر پیش ہونے سے پہلے یو-ایس-سی-آئی-ایس ویب سائٹ کے ذریعے درخواست کی فیس ادا کرنا لازمی ہے۔ نئے فارم اور فیس کی معلومات یہاں موجود ہیں۔ جب فارم I-131A جمع کرانے کے لیے آپ شخصی طور پر پیش ہوں تو فیس ادائیگی کی ای-میل یا کنفرمیشن پیج کی صورت میں فیس ادائیگی کا ثبوت ہمراہ ضرور لائیں۔ امیگریشن کی تمام فیسوں کی طرح یو-ایس-سی-آئی-ایس یہ فیس ریفنڈ نہیں کرتا، خواہ درخواست پر فیصلے کا نتیجہ کچھ بھی ہو۔
I-131A کے لیے مزید معلومات اور ہدایات آپ کو I-131A Form and Instructions page پر مل سکتی ہیں۔
بورڈنگ فوئل اپوائنٹمنٹ شیڈول کریں:
بورڈنگ فوئل کے لیے تمام درخواستیں تاریخ مقرر کر کے نمٹائی جاتی ہیں۔ لیکن آپ کو چاہیے کہ اپنی تمام دستاویزات تاریخ مقرر کرنے سے پہلے اکٹھی کر لیں۔ اور اس کے بعد اپنے انٹرویو کی تاریخ شیڈول کریں۔
یادداشت: اگر آپ امریکہ سے باہر ایک سال سے زیادہ رہ چکے ہیں تو زیادہ امکان یہ ہے کہ آپ بورڈنگ فوئل کے اہل نہیں ہیں۔ البتہ آپ ریٹرننگ ریذیڈنٹ سٹیٹس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ مستقل ریذیڈنٹ سٹیٹس استوار کرنے کے لیے معلومات یو-ایس-سی-آئی-ایس ویب سائٹ
پر ڈھونڈی جا سکتی ہیں
بورڈنگ فوئل کے لیے شیڈول کی گئی تاریخ پر مندرجہ ذیل دستاویزات پیش کرنے کے لیے تیار رہیں:
- مکمل پُر شدہ I-131A
- یو-ایس-سی-آئی-ایس کی فیس کی رسید برائے تصدیق ادائیگی
- آپ کی شناخت کا ثبوت (آپ کا پاسپورٹ، تصویری شناختی کارڈ، وغیرہ)۔ قونصلر افسر کو دکھانے کے لیے ایک سے زیادہ تصویری شناختی کاغذات کا ہونا مفید ہے۔
- امریکہ میں آپ کے قانونی ریذیڈنٹ سٹیٹس کا ثبوت (مثال: آپ کا پاسپورٹ جس میں بطور امیگرینٹ آپ کے داخلے کے پتہ چلتا ہو)
- اُس تاریخ کا ثبوت جب آپ آخری بار امریکہ سے خارج ہوئے (مثال: آپ کے ہوائی جہاز کے ٹکٹ یا بورڈنگ پاس جن سے آپ کی امریکہ سے روانگی کا پتہ چلے)
- پولیس رپورٹ کی نقل ، جیسے ابتدائی تفتیشی رپورٹ (FIR) بابت گمشدگی یا چوری گرین کارڈ
- ایک پاسپورٹ سائز فوٹو (ملاحظہ کریں ہماری تصویری ہدایات)۔
- اپوائنٹمنٹ کنفرمیشن لیٹر