امیگرنٹ ویزا کے لئے مدت انتظار

اس صفحہ پر:


عمومی جائزہ

ہر امیگرنٹ ویزا معاملہ مختلف ہوتا ہے، اس لئے یہ اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے کہ کسی فرد کی کارروائی کتنی لمبی چلے گی۔ عام طور سے، تین عناصر ہیں جو کارروائی کے لئے مطلوب وقت میں تعاون کرتے ہيں:

درخواست سے متعلق کارروائی کے لئے درکار وقت

درخواست منظور کرنے کے لئے USCIS کو لگنے والا وقت درخواست کی قسم اور معاون USCIS دفتر کے مطابق مختلف ہوتا ہے۔ USCIS کی مخصوص دفتروں کے لئے اندازے یہاں دستیاب ہیں۔

نیشنل ویزا سنٹر اور امریکی سفارت خانے یا قونصل خانے کے ذریعہ کارروائی کے لئے درکار وقت

جب درخواست منظور ہو جائے، اگر یہ قریبی رشتہ دار زمرہ ہے یا موجودہ ترجیحی تاریخ ہے، تو یہ آپ پر ہے کہ انٹرویو اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے۔ آپ جتنی جلد نیشنل ویزا سنٹر (NVC) کے ذریعہ فراہم کی گئی ہدایات کی پیروی کریں گے اور تمام مطلوبہ دستاویزات جمع کر دیں گے، اتنی ہی جلد اپوائنٹمنٹ کا وقت مقرر کیا جا سکتا ہے۔ عام طور سے اپوائنٹمنٹ تمام دستاویزات جمع کئے جانے کے بعد اس مہینے میں مقرر کی جاتی ہے۔ ویزے عام طور سے انٹرویو کے کچھ دنوں کے اندر ہی دستیاب ہو جاتے ہیں۔

کیس کے حالیہ ہونے کے لئے درکار وقت

مہاجرین کے مخصوص زمروں کے لئے، قانون صرف ویزے کی محدود تعداد ہی ہر سال جاری کئے جانے کی اجازت دیتا ہے۔ دائر کردہ درخواست کی تاریخ کی ترتیب میں ان معاملات پر سختی سے عمل درآمد کیا جاتا ہے (یہ ترجیحی تاریخ ہے)۔ ویزے اس وقت تک جاری نہیں کئے جا سکتے جب تک درخواست دہندہ کی ترجیحی تاریخ کا وقت نہ آپہنچا ہو (درخواست حالیہ ہو جائے)۔ اس میں چند سال لگ سکتے ہيں۔ جبکہ یہ کہنا نا ممکن ہے کہ اس میں کتنا وقت لگے گا، ماہانہ شا‏ئع ہونے والا ویزا بلیٹن ان ترجیحی تاریخوں کی فہرست کاذکر کرتاہے جن کے متعلق کارروائی ہو رہی ہے، جو اس بات کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ کتنا وقت بچا ہوا ہے۔

نوٹ: جب درخواست دائر کرنے والا شخص ملکی باشندہ قرار دے دیا جاتا ہے، تو تمام F2A درخواستیں (مستقل باشندہ کی شریک حیات یا چھوٹے بچے) خود کار طریقے سے IR1 (امریکی شہری کی شریک حیات) یا IR2 (امریکی شہری کا بچہ) میں منتقل ہو جاتی ہیں۔ ویزا کے یہ زمرے ویزا کوٹا نظام کے تابع نہیں ہیں اور اس لئے ہمیشہ وظیفہ یافتہ کے استعمال کے لئے دستیاب رہیں گے اگر وہ ویزا جاری کرنے کے لئے کوالیفائی کر لیتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے USCIS سے رابطہ قائم کریں۔