شرائط و ضوابط

اس صفحے پر

ویب سائٹ کا استعمال

ریاستہائے متحدہ (یو ایس) ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ (DoS) نے امریکی ویزا درخواستوں سے متعلق عمومی معلومات اور انتظامی خدمات فراہم کرنے کے لیے CGI سے معاہدہ کیا ہے ۔ آپ کے اس ویب سائٹ کا استعمال ان شرائط و ضوابط کے ساتھ مشروط ہے، اور تمام قابل اطلاق قوانین اور ضوابط کی تعمیل ضروری ہے۔

ممنوعہ طرز عمل

آپ کسی بھی خود کار طریقے سے ویب سائٹ کا استعمال یا رسائی حاصل نہیں کر سکتے ہیں، بشمول بوٹس، کرالر یا اسکرپٹ سمیت لیکن ان تک محدود نہیں۔

آپ کسی بھی نامناسب مقصد کے لیے ویب سائٹ تک رسائی یا اسکا استعمال نہیں کر سکتے ہیں۔

ایم آروی فیس

  • اگر آپ کو اپنی ادائیگی میں کسی نقص کا سامنا کرنا پڑا ہے یا آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی ادائیگی کامیاب نہیں ہوئی ہے، تو دوسری بار فیس ادا نہ کریں کیونکہ اسے واپس نہیں کیا جائے گا۔ ہمارا مشورہ ہے کہ آپ اپنا بینک اکاؤنٹ چیک کریں۔ اگر آپ کا بینک اکاؤنٹ ڈیبٹ ہو گیا تھا اور آپ اپنی انٹرویو شیڈول نہیں کر سکتے، تو مزید مدد کے لیے براہ کرم ہمارے کال سینٹر سے رابطہ کریں۔
  • مشین ریڈ ایبل ویزا (MRV) فیس ناقابل واپسی اور ناقابل انتقال ہے، یہ فیس ادائیگی کی تاریخ سے ایک سال کے اندر اپوائنٹمنٹ شیڈول کرنے یا معمول کی ویزا خدمات کی معطلی کے نتیجے میں ویزا فیس معیاد میں توسیع کی ہدایا ت کے مطابق استعمال کی جاسکتی ہے۔
  • ایم آر وی فیس محدو د تعد ۱د کی تقرری کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ ایک دفع اگر ایم آر وی فیس پروفائیل کے ساتھ پہلی تقرری کے لیے ٹیگ ہو جاے تو وہ فیس کسی اور درخواست گزار کو منتقل نہیں ہو سکتی۔
  • ساری ادایگی مقامی کرنسی میں ہی جمع ہو گی اور وہ صرف ایک تقرری کے لیے محدود ہو گی اور اسی ملک میں جہاں فیس کی ادایگی کی گی ہو گی۔ ایم آر وی فیس کسی بھی امریکی کونسل خانے / سفارت خانے جو ادائیگی والے ملک سے باہر ہو وہاں منتقل نہیں کی جا سکتی، درخواست گزار نے اگر کسی اور ملک سے اپلای کرنا ہے تو وہ نئی ایم آر وی فیس اس ملک میں جمع کرائیں گے جہاں سے انہوں نے اپلای کرنا ہو۔
  • مدت ختم ہونے کی تاریخ والی رسید پر ادایگی یا وہ ادایگی جو جمع کرنے کے طریقوں کے تحت نا ہو جیسا کہ ہماری ویبسایٹ پر موجود ہے، اس میں یہ مسائل درپیش آ سکتے ہیں
    • ادائیگی پر کاروای میں تاخیر
    • کم ادائیگی جس کی وجہ سے مزید ادائیگی کر کے رقم پوری کی جاے
    • ادائیگی میں مسائل جس کی وجہ سے پوری ادائیگی دوبارہ کرنی پڑے

طریقہ کار اور فیس میں تبدیلیاں

غیر مہاجر اور مہاجر ویزہ کے طریقہ کار اور فیس دونوں ہی سی جی آی کے کنٹرول سے باہر ہیں اور بغیر کسی نوٹس کے تبدیلی کا حامل ہے۔ سی جی آی فیس اور طریقہ کار میں کسی قسم کی تبدیلی کی زمہ داری نہیں اٹھاے گا اور یہ حق محفوظ رکھتا ہے کہ فیس میں اضافے پر منتقل ہو۔

کال سینٹر

  • ہمارا کال سینٹر امریکی کونسل / سفارت خانے کی دی گی ہدایات کے متعلق عام معلومات فراہم کرتا ہے۔
  • کال سینٹر کے ملازمین ڈی ایس ۔ ۱۶۰/ ۲۶۰ کو پر کرنے میں کسی قسم کی مدد فراہم نہیں کر سکتے۔ وہ درخواست گزار کو ویزہ کی کلاس اور مخصوص دستاویزات کے بارے میں بھی نہیں بتا سکتے۔
  • تمام موصول ہونے والی کالیں میعار اور تربیت کے مقاصد کے لیے محفوظ کی جا سکتی ہیں۔ اس کے بارے میں درخواست گزار کو کال کے شروع میں ہی بتا دیا جاے گا۔
  • ویب سایٹ پر دی گی معلومات کے مطابق کال سینٹر کو فون ، ای میل یا چیٹ کے زریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ڈیٹا اکٹھا کرنا اور اسکا استعمال

CGI امریکی ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ DoS کو معاونت فراہم کرتا ہے جیسے درخواستوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنا، ایمبیسی یا قونصلیٹ کی ملاقاتوں کے شیڈول میں مدد کرنا، فیس جمع کرنے کی خدمات اور کال سینٹر اور دستاویز کی ترسیل کی خدمات کے ساتھ درخواست دہندگان کی مدد کرنا۔

یہ خدمات فراہم کرنے کے لیے، CGI ذاتی معلومات اکٹھا کرتا ہے جس میں درجہ ذیل معلومات شامل ہیں، لیکن ان تک محدود نہیں: نام، پتہ، تاریخ پیدائش، پاسپورٹ نمبر، انٹرنیٹ پروٹوکول (IP) ایڈریس، اور دیگر ڈیٹا پوائنٹس۔ اس سروس کے ذریعے جمع کی جانے والی تمام معلومات کو ریاستہائے متحدہ میں رکھے گئے کمپیوٹر سسٹمز پر محفوظ کیا جاتا ہے، CGI کے ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ DoS  کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے مطابق۔

سی جی آی زاتی معلومات جو اس ویب سایٹ کے زریعے دی گی ہوں ان پر مندرجہ زیل عمل در آمد کرتا ہے۔

  • درخواست گزار کی پوچھ گچھ اور درخواستوں کو سنبھالنا / جواب دینا ہے۔
  • ویزہ کی درخواست اور تقرریوں کی خدمات سرانجام دینا
  • درخواست کی پیش رفت سے با خبر رہنا

صداقت

درخواست گزار کی طرف سے مہیا کی گی معلومات کی صداقت اور درستگی کا زمہ دارسی جی آی نہیں ہو گا۔

ایمرجنسی تقرری

  • ایمرجنسی تقرری کی درخواست صرف درخواست گزار کے پروفائیل  سے کی جا سکتی ہے؛ صرف درخواست گزار خود یہ کر سکتا ہے یا درخواست گزار کا نمایندہ بھی کر سکتا ہے۔ ایمرجنسی تقرری کی درخواست صرف ایک پروفائیل سے ایک بارہی کی جا سکتی ہے۔
  • ایمرجنسی درخواست صرف سفارت خانہ / کونسل خانہ منظور کر سکتا ہے۔ ایمرجنسی تقرری کی درخواست ڈالنے سے پہلے درخواست گزار کے پاس ایمرجنسی کا ثبوت ہونا لازمی ہے۔
  • جن وجوہات کی بنا پر ایمرجنسی درخواست منظور کی جا سکتی ہے ان میں اپنی یا کسی رشتے دار کی فوری طبی نگہداشت ، جنازہ ، فوری کاروباری سفر یا طالبات شامل ہیں۔ براہ مہربانی ہماری ویب سایٹ پر دی گی ہدایات پر عمل کریں۔

گروپ تقرری

  • گروپ تقرری کی درخواست صرف آن لائن گروپ کو آرڈینیٹر کی پروفائیل  پر کی جا سکتی ہے اور اسکی منطوری سفارت خانہ / کونسل خانہ کی منظوری پر مشتمل ہے۔
  • گروپ تقرری کی  منظوری پر گروپ کو آرڈینیٹر گروپ کی تقرری کر سکتا ہے، لیکن ہر درخواست گزار کو اپنا ڈی ایس ۱۶۰ فارم خود بھرنا پڑے گا اور اپنی فیس بھی خود جمع کرانی پڑے گی۔ گروپ کی تقرری کرنے کا وقت محدود ہوتا ہے لحاظہ اسکی ختم ہونے کی تاریخ ضرور چیک کر لیں یہ گروپ کو آرڈینیٹر کو موصول شدہ نوٹیفیکیشن میں موجود ہو گی۔

انٹرویوکی دستیابی

اپوائنٹمنٹس ترتیب وار بنیادوں پر فراہم کی جاتی ہیں اور درخواست دہندہ کے مخصوص معیار پر منحصر ہوتی ہیں۔ سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے پاس الگ الگ طریقہ کار ہو سکتا ہے کہ ویزہ کے بعض معاملات کو کس طرح ترجیح دی جائےجس کی بنیادی معیار مختلف یا تبدیل ہو سکتی ہیں۔ CGI نہ تو ان معیارات کا تعین کرنے کا ذمہ دار ہے اور نہ ہی کسی اپوائنٹمنٹ یا دیگر خدمات کی ضمانت دینے کے قابل ہے۔

انٹرویو کے لیے وقت کا انتظار

امریکی سفارت خانے یا قونصل خانے میں انٹرویو کی اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے کے لیے انتظار کے وقت کا اندازہ بدل سکتا ہے اور یہ اصل آنے والے کام کے بوجھ اور عملے پر مبنی ہوتا ہے۔ یہ صرف اندازے ہیں اور انٹرویو کی دستیابی کی ضمانت نہیں دیتے۔

پاسپورٹ کی ترسیل

  • شیڈولنگ کے عمل کے دوران درخواست گزار اپنا پاسپورٹ اپنی منتخب شدہ جگہ اور طریقہ کار کے مطابق وصول کر سکتا ہے۔ پاسپورٹ کے ترسیل کا پتہ یا واپس موصول کرنے کی جگہ تقرری کی تاریخ میں صرف رات کے ۱۱:۵۹ تک ہی کی جا سکتی ہے۔ اگر اس میں تبدیلی کی ضرورت ہو تو وہ درخواست گزار کی  پروفائیل  جو کہ  ہماری ویب سایٹ   پر موجود ہے، وہاں سے کی جا سکتی ہے۔
  • جو پاسپورٹ ۱۴ دنوں کے اندر وصول نہیں کیا جاے گا وہ واپس متحدہ امریکہ کے کونسل خانے / سفارت خانے بھیج دیا جاے گا۔ درخواست گزار پھر اپنا پاسپورٹ متحدہ امریکہ کی کونسل خانے / سفارت خانے سے خود وصول کرے گا۔
  • پاسپورٹ وصول کرنے کے لیے درخواست گزار اپنا اصل شناختی کارڈ ساتھ لے کر آے گا۔ کوئی نمائندہ اگر پاسپورٹ وصول کرنے آے گا تو اس کے پاس اس کا اپنا اصل شناختی کارڈ، درخواست گزار کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اور اصل اجازت نامہ ہونا ضروری ہے۔ گروپ کی صورت میں سب درخواست گزاروں کی طرف سے اجازت نامہ ضروری ہے۔
  • درخواست گزا خود زمہ دار ہو گا کہ اس کا پاسپورٹ کوئی غیر مجاز شخص اس کی جانب سے نا وصول کرے۔

جاری کردہ ویزہ

ویزہ کی منظوری یا انکار کا فیصلہ صرف سفارت خانے یا کونسل خانے کے ہاتھ میں ہے۔ اس میں سی جی آی کا کوی تعلق نہیں

انٹرنیٹ کی بنیاد پر منتقلی

چونکہ انٹرنیٹ ایک عالمی ماحول ہے،اس لیے انٹرنیٹ کو استعمال کرتے ہوے زاتی ڈیٹا جمع کرنے اور کاروای کرنے سے ڈیٹا کی نشریعات کو بین القوامی سطح حاصل ہے۔ اس ویب سائٹ پر براوزنگ اور سی جی آی کے ساتھ الیکٹرونک بات چیت کی طرف سے درخواست گزار اس کو سمجھنے اور اس انداز میں زاتی ڈیٹا کی پروسیسنگ کے لیے اتفاق کرتے ہیں۔

دیگر ویب سائٹس

سی جی آی کی ویب سائٹ پر دیگر ویب سائٹوں کے لنک بھی شامل ہیں جو سی جی آی سے باہر ہیں اور رازداری کی پالیسی کے تحت اس کے زمہ دار نہیں۔ اگر درخواست گزار دوسری ویب سائٹوں کا استعمال کرتے ہیں تو ان ویب سائٹوں کو چلانے والے بھی درخواست گزار کی معلومات اکٹھی کر سکتے ہیں۔ وہ ان معلومات کا استعمال اپنی رازداری کی پالیسیوں کے تحت کر سکتے ہیں جو سی جی آی کی معلومات سے مختلف ہو سکتی ہے۔ نا سی جی آی اور نا ہمارے افسران نا ہمارے ملازمین یا ہمارے ایجنٹس دوسری ویب سایٹوں کی طرف سے دی جانے والی معلومات کے زمہ دار ہوں گے۔

جنرل

شرایط و ضوابط کے مندرجات کسی بھی وقت تبدیل کیے جا سکتے ہیں اور صارفین کو ان شرائط و ضوابط کو تسلیم کرنا پڑے گا۔