امیگریشن اینڈ نیشنیلٹی ایکٹ(INA) 221 (g) کے تحت درخواست مسترد کردی گئی
اس صفحہ پر:
عمومی جائزہ
سیکشن (g) 221 کے تحت نامنظوری کا مطلب ہے کہ درخواست میں مطلوبہ معلومات دستیاب نہیں ہے یا یہ کہ درخواست میں مزید انتظامی کارروائی درکار ہے۔ آپ کا انٹرویو لینے والا قونصلر آفیسر آپ کو انٹرویو کے اختتام پر بتائے گا کہ آیا آپ کے کیس کو (g) 221 کے تحت نامنظور کیا جا رہا ہے۔ آفیسر یا تو آپ کو بتائے گا کہ یہ کیس انتظامی کارروائی سے گزرے گا یا آپ کو اضافی معلومات جمع کروانے کے لئے کہے گا۔
اگر آپ سے مزید معلومات درکارہوئی تو قونصلر آفیسر آپ کو یہ معلومات جمع کروانےکا طریقہ بتائے گا ۔ جب آپ کے ویزا کی درخواست کو سیکشن (g) 221 کے تحت نامنظور کیا جا تا ہے، تو آپ کو ویزا کے نامنظورہونے کے بارے میں مطلع کرتے ہوئے ایک تحریری خط دیا جائے گا جس میں درخواست کی گئی دستاویزات کا حوالہ شامل ہوگا ، اگر کوئی ہے تو۔
اگر سفارتخانہ یا قونصل خانے آپ سے اضافی معلومات یا دستاویزات کی درخواست کرتا ہے تو آپ کولازماً ان دستاویزات کو CGI کے دستاویز جمع کرانے کے دفتر میں جمع کرانا ہونگے۔ اس ویب صفحہ میں سفارتخانے یا قونصل خانے میں دستاویزات جمع کروانےکا طریقہ بتایا گیا ہے۔
دیگرمعلومات
کچھ ویزا درخواستوں کو سیکشن (g) 221 کے تحت مسترد کردیا جاسکتا ہے کیونکہ ان میں مزید انتظامی کارروائی درکار ہوتی ہے۔ آپ کا انٹرویو لینے والا قونصلر آفیسر آپ کو انٹرویو کے اختتام پر بتائے گا کہ آیا آپ کے کیس کو (g) 221 کے تحت نامنظور کیا جا رہا ہے مزید انتظامی کارروائی کی وجہ سے۔ انتظامی معاملات کی مدت ہر معاملے کے انفرادی حالات کی بنیاد پر مختلف ہوگی۔ سوائے ہنگامی سفر کی صورتوں میں (یعنی سنگین بیماریاں ، چوٹیں ، یا آپ کے اہلخانہ میں موت) انتظامی پروسیسنگ کی حیثیت کے بارے میں پوچھ گچھ کرنے سے پہلے، درخواست دہندگان کو انٹرویو کی تاریخ یا اضافی دستاویزات جمع کرنے کی تاریخ سے کم سے کم 180 دن انتظار کرنا چاہئے ، جو بھی بعد میں ہو۔
اگر آپ نان ایمیگرنٹ درخواست گزار ہیں تو ، آپ اپنے انٹرویو کے مقام اور اپنے DS-160 بارکوڈ نمبر درج کرکے یہاں اپنے ویزا درخواست کی حیثیت کو چیک کرسکتے ہیں۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ آپ کا کیس نامنظور حیثیت میں رہے گا جب تک کہ قونصلر آفیسر اس نتیجے پر نہیں آتا کہ آپ اپنے ویزا کے اہل ہیں۔