میری اپوائنٹمنٹ مقرر کریں

اس صفحہ پر:


عمومی جائزہ

عام طور سے، کسی غیر ملکی شہری کے لئے جو ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں داخل ہونے کا خواہش مند ہو پہلے ویزا حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے، خواہ وہ عارضی قیام کے لئے نان امیگرنٹ ویزا ہو یا مستقل رہائش کے لئے امیگرنٹ ویزا۔ سند یافتہ ممالک کے شہری ویزا ویور پروگرام کے تحت بغیر کسی ویزا کے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا دورہ کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ ویزا ویور پروگرام کے لئے اہل نہيں ہیں یا پڑھنے، کام کرنے، کسی ایکسچینج پروگرام میں شرکت کرنے کے لئے سفر کر رہے ہیں؛ تو آپ کے لئے نان امیگرنٹ ویزا کے لئے درخواست دینا لازمی ہے۔

امریکی ویزے کے درخواست دہندگان کے لئے ضروری ہے کہ وہ بذات خود امریکی سفارت خانےیا قونصل خانےمیں ویزا انٹرویو کے لئے حاضر ہوں۔ آپ کے لئے یہ لازم ہے کہ آن لائناس ویب سائٹ پر یا کال سنٹر کے ذریعہ اس انٹرویو کے لئے اپوائنٹمنٹ مقرر کریں۔

معاون دستاویزات

نان امیگرنٹ ویزا اپوائنٹمنٹ مقرر کرنے کے لئے، آپ کے پاس درج ذیل معلومات اور دستاویزات ہونے لازمی ہیں:

  • ایک پاسپورٹ جو ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں داخل ہونے کے لئے درست ہو نیز اس کی معیادکی تاریخ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں قیام کی آپ کی مقصودہ مدت سے کم از کم چھ مہینے بعد تک ہو (جب تک کہ ملک کے خاص معاہدے استثناء فراہم نہ کریں)۔ اگر آپ کے پاسپورٹ میں ایک سے زیادہ اشخاص شامل ہیں، تو ویزا کے خواہش مند ہر شخص کو درخواست جمع کرنی ہوگی؛
  • آپ کی ویزا درخواست (MRV) فیس کی ادائیگی کی رسید؛
  • آپ کا DS-160 توثیقی صفحہ؛
  • آپ کا ای میل ایڈریس؛ اور
  • اگر قابل اطلاق ہو، ویزا کلاس پر مبنی ضروری دستاویزات (جیسے عرضی پر مبنی ویزے کے لئے عرضی منظوری؛ ویزا کی اقسام اور ہر ایک سے متعلق معلومات یہاں حاصل کی جا سکتی ہیں)۔
  • پچھلے پند رہ سال میں جن ملکوں میں سفر کیا ھے۔
  • بہن بھا ئیوں اور بچوں کے نا موں کی تفصیل۔
مددگار یا نگراں کے لیے ہدایات :

سفارت خانے / قونصلیٹ میں سیکورٹی پابندیوں کی پالیسی ملاحظہ کرنے اور ویزا درخواست گزار کے ساتھ جانے کے لئے اس            'سلامتی کے ضابطے' صفحہ کی پیروی کیجیے.

نان ریزیڈینٹ تھرڈ کنٹری نیشنل درخواست دہندگان کو پیغام:

17 فروری 2021 سے،امریکی جنرل قونصل خانہ کراچی اب تھرڈ کنٹری نیشنل کے ویزا درخواستوں کو قبول نہیں کرے گا جو پاکستان میں نہیں رہتے ہیں۔اس تاریخ کے بعد،صرف پاکستانی شہری ،دوہری شہریت رکھنے والے جو پاکستانی شہریت برقرار رکھتے ہیں، اور تھرڈ کنٹری نیشنل جن کے پاس پاکستان کے لئے اقامتی رہائشی اجازت نامہ ہے، ان کو امریکی قونصلیٹ جنرل کراچی میں درخواست دینے کی اجازت ہے۔ اس تبدیلی کا اثر صرف امریکی قونصل خانہ جنرل کراچی پر پڑے گااور یہ امریکی سفارت خانے اسلام آباد میں ویزا اپوائنٹمنٹ کے خواہشمند درخواست دہندگان پر لاگو نہیں ہوتا ہے۔

صرف نان ریزیڈینٹ تھرڈ کنٹری نیشنل درخواست دہندگان جنہوں نے 17 فروری 2021 کو یا اس سے پہلے درخواست کی فیس ادا کی ہوگی، وہ امریکی قونصلیٹ جنرل کراچی میں ویزا انٹرویو کو شیڈول کرسکتے ہیں۔اگر آپ تھرڈ کنٹری نیشنل ہیں جو پاکستان میں نہیں رہتے اور آپ نے پہلے ہی امریکی قونصل خانہ جنرل کراچی میں ویزا انٹرویو شیڈول کیا ہوا ہے تو، آپ اپنی انٹرویو کے لئے حاضر ہوسکتے ہیں۔

براہ مہربانی نوٹ کریں: اگر آپ درخواست کی فیس 17 فروری 2021 کے بعد ادا کرتے ہیں تو، آپ امریکی قونصل خانہ جنرل کراچی میں ویزا انٹرویو شیڈول نہیں کرسکیں گے، اور ہم MRV فیس کی واپسی کی اجازت دینے سے قاصر

اپوائنٹمنٹوں کو بدلنے سے متعلق پابندیاں

درخواست دہندگان کو محدود مواقع دستیاب ہوں گے جن میں وہ اپنی اپوائنٹمنٹوں کو دوبارہ مقرر کر سکتے ہیں۔ برائے کرم اسی کے مطابق منصوبہ بندی کریں تاکہ آپ کو دوسری ویزا درخواست فیس ادا کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔

مزید کارروائیاں

اپوائنٹمنٹ مقرر کریں
اپوائنٹمنٹ تبدیل کریں