فوری اپوائنٹمنٹ کے لئے درخواست دیں

اس صفحہ پر:


عمومی جائزہ

اگر آپ کو سفر کرنے کی فوری ضرورت ہے اور آپ درج ذیل میں سے کسی ایک معیار پر پورے اترتے ہیں تو، آپ امریکی سفارت خانے یا قونصل خانے میں دستیابی پر منحصر فوری اپوائنٹمنٹ کے اہل ہوسکتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ آپ مندرجہ ذیل میں سے کم از کم ایک معیار پر پورا اتر رہے ہیں اور تمام مطلوبہ دستاویزات فراہم کرسکتے ہیں کیونکہ درخواست دہندگان کو صرف ایک فوری اپوائنٹمنٹ کی درخواست دینے کی اجازت یے ۔

اہلیت

آپ اس وقت تک کسی ایکسپیڈائٹڈ اپائنٹمنٹ کی درخواست نہیں دے سکتے جب تک کہ آپ نے باقاعدہ اپائنٹمنٹ شیڈول نہ کی ہو، تاریخ سے قطع نظر۔ اگر آپ کو پہلے ہی آپ کے سفر کے بیان کردہ مقصد کے لیے ویزا دینے سے انکار کر دیا گیا ہے، تو آپ فوری اپائنٹمنٹ کے اہل نہیں ہیں۔ اپنی درخواست جمع کرواتے وقت، براہ کرم درج ذیل معیارات اور دستاویزی تقاضوں کا بغور جائزہ لیں۔ اگر آپ کی درخواست ان درج ذیل تقاضوں کو پورا نہیں کرتی ہے، تو اسے مسترد کر دیا جائے گا۔ اگر آپ کی درخواست منظور ہو جاتی ہے، اور آپ کے ویزا انٹرویو کے دوران ظاہر ہوتا ہے کہ آپ نے اپنی درخواست میں کسی بھی معلومات کو غلط طریقے سے پیش کیا ہے، تو یہ عمل آپ کے ویزا کی درخواست کے نتائج کو بری طرح متاثر کر سکتا ہے۔ جن درخواست دہندگان کو ایکسپیڈائٹڈ اپائنٹمنٹ دی جاتی ہے لیکن بعد میں ویزہ دینے سے انکار کر دیا جاتا ہے انہیں سفر کے اسی مقصد کے لیے ایکسپیڈائٹڈ اپائنٹمنٹ کی درخواست دوبارہ دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹ: شادیوں اور گریجویشن کی تقریبات میں شرکت، حاملہ رشتہ داروں کی مدد، کاروباری/تعلیمی/پیشہ ورانہ کانفرنسوں میں شرکت کرنے، یا آخری لمحات کی سیاحت سے لطف اندوز ہونے کے مقصد کے لیے سفر کرنے والے افراد ایکسپیڈائٹڈ اپائنٹمنٹ کے لیے اہل نہیں ہیں۔ ایسے سفر کے لیے، براہ کرم پہلے سے باقاعدہ ویزا اپوائنٹمنٹ شیڈول کریں۔ ہم ان افراد کے لیے ایکسپیڈائٹڈ اپائنٹمنٹ کی درخواستوں کو ایڈجسٹ کرنے کے قابل نہیں ہیں جو اپنے ویزوں کی تجدید کرنا چاہتے ہیں, اور امریکہ واپس سفر کرنے سے پہلے پاکستان میں ایک مختصر چھٹی پر آئے ہوئے ہیں۔

ویزا ایکسپیڈائٹڈ اپائنٹمنٹ کے لیے درج ذیل معیارات ہیں:

طبی ایمرجنسی: انسانی ہمدردی کے درخواست دہندگان جن کو فوری طور پر ریاستہائے متحدہ کا سفر کرنے کی ضرورت ہے، جیسے کہ اپنے لیے طبی علاج کے لیے (اگر مریض بچہ ہے تو والدین کو بھی شامل کرنا ہوگا) یا خاندان کے کسی فرد کے لیے فوری طور پر ضروری طبی امداد فراہم کرنا۔ نوٹ: معمول کی صحت کی دیکھ بھال، بحالی کی امداد، بشمول حاملہ رشتہ داروں کی مدد کرنا، عام طور پر اہل نہیں ہیں۔

مطلوبہ دستاویزات:

  • سفر کے لیے آپ کی فوری، انسانی بنیادوں کی دستاویز۔
  • طبی علاج سے متعلق وجوہات کی بناء پر، کسی ڈاکٹر یا معالج کی طرف سے دستاویزات جس میں واضح طور پر ریاستہائے متحدہ میں علاج کی ضرورت کو بیان کیا گیا ہو، امریکی سہولت میں لاگت کے ساتھ قبولیت کا ثبوت، اور علاج کے لیے ادائیگی کرنے کی آپ کی اہلیت کا ثبوت۔

کاروباری ایمرجنسی: ایسے درخواست دہندگان جن کو مخصوص اور اہم کاروباری سفر کے لیے ریاستہائے متحدہ کا سفر کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ نوٹ: کاروباری میٹنگز یا کانفرنسوں میں شرکت عام طور پر اہل نہیں ہوتی۔

مطلوبہ دستاویزات:

  • آپ کے کاروباری سفر کی مخصوص اور اہم نوعیت کو ظاہر کرنے والی دستاویزات۔

تبادلے اور تقریبات: درخواست دہندگان کو مخصوص اور اہم ثقافتی تقریبات اور تبادلے کے لیے ریاستہائے متحدہ کا سفر کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ نوٹ: شادیوں، گریجویشن کی تقریبات، یا سیاحت میں شرکت عام طور پر اہل نہیں ہے۔

مطلوبہ دستاویزات:

  • ریاستہائے متحدہ میں ثقافتی تقریب یا تبادلے کی مخصوص اور اہم نوعیت کو ظاہر کرنے والے دستاویز۔

طلباء کے درخواست دہندگان: طلباء جن کے انٹرویو کی تاریخ سے پہلے پروگرام شروع ہونے والا ہے ۔

مطلوبہ دستاویزات:

  • پروگرام شروع ہونے کی تاریخ کے دستاویزات جیسے آپ کا I-20 اور آپ کے اسکول کے دستاویزات ۔

نوٹ: ہم ان افراد کے لیے ایکسپیڈائٹڈ اپائنٹمنٹ کی درخواستوں کو ایڈجسٹ کرنے کے قابل نہیں ہیں جو اپنے ویزوں کی تجدید کرنا چاہتے ہیں اور پاکستان میں ایک مختصر چھٹی پر امریکہ سے واپس آئے ہوئے ہیں ۔

فوری اپوائنٹمنٹ کے لئے درخواست دینا

مرحلہ 1

نان امیگرنٹ ویزا الیکٹرانک درخواست (DS-160) فارم مکمل کریں۔

مرحلہ 2

ویزا درخواست فیس ادا کریں۔

مرحلہ 3

فوری دستیاب تاریخ کے لئے آن لائن اپوائنٹمنٹ مقرر کریں۔ برائے کرم یہ یاد رکھیں کہ آپ کے لئے اپوائنٹمنٹ مقرر کرنا ضروری ہے اس سے پہلے کہ آپ فوری تاریخ کے لئے درخواست دے سکیں۔ جس وقت آپ اپنی اپوائنٹمنٹ مقرر کریں گے، آپ اسکرین پر ایک پیغام دیکھیں گے جس میں اپوائنٹمنٹ کی سب سے زیادہ حالیہ دستیاب تاریخ لکھی ہوگی، جس میں فوری اپوائنمنٹوں پر بھی شامل ہوگی۔ انٹرویو کی تاریخ منتخب کرتے وقت آپ دیکھیں گے کہ آپ کو سہولت کے مطابق تاریخیں مہیا ہیں اور آپ کو ارجنٹ تاریخ کی درخوآست دینے کی ضرورت نھیں۔

اگر آپ فوری اپوائنٹمنٹ کے لئے درخواست دینا چاہتے ہیں، تو انگریزی میں فوری درخواست فارم پُر کریں یا مدد کی درخواست دینے کے لئے کال سنٹر سے رابطہ کریں۔ برائے کرم فوری ضرورت کی اس قسم کو ضرور نوٹ کریں جو آپ کے خیال میں فوری اپوائنٹمنٹ کے لئے آپ کے لئے موزوں ہے۔ جب آپ اپنی درخواست جمع کر دیں، تو برائے مہربانی امریکی سفارت خانےیا قونصل خانے کی جانب سے ای میل کے ذریعہ ملنے والے ایک جواب کا انتظار کریں۔

انٹرویو کی تاریخ منتخب کرتے وقت آپ دیکھیں گے کہ آپ کو سہولت کے مطابق تاریخیں مہیا ہیں اور آپ کو ارجنٹ تاریخ کی درخوآست دینے کی ضرورت نھیں.

جب آپ اپنی درخواست جمع کر دیں، تو برائے مہربانی امریکی سفارت خانےیا قونصل خانے کی جانب سے ای میل کے ذریعہ ملنے والے ایک جواب کا انتظار کریں.

مرحلہ 4

اگر امریکی سفارت خانہ یا قونصل خانہ آپ کی درخواست کو منظور کر لیتا ہے تو آپ کو ایک ای میل ملے گی جو آپ کو متنبہ کرے گی کہ آپ اپنی آن لائن فوری اپوائنٹمنٹ مقرر کریں۔ برائے مہربانی اس بات کو سمجھیں کہ کال سنٹر آپ کے لئے آپ کی فوری اپوائنٹمنٹ مقرر نہیں کر سکتا ہے، تاہم اگر سوالات پیدا ہوتے ہیں تو ایجنٹ آپ کی مدد کر سکتے ہيں۔ اگر امریکی سفارت خانہ یا قونصل خانہ فوری اپوائنٹمنٹ کے لئے آپ کی درخواست کو رد کر دیتا ہے، تو آپ کو ای میل کے ذریعہ رد کئے جانے کی خبر مل جائے گی اور آپ کو چاہئے کہ اپنی موجودہ اپوائنٹمنٹ بر قرار رکھیں۔

نوٹ: آپ کی درخواست کی توثیق کرنے یا رد کرنے والی ای میل no-reply@ustraveldocs.com کی جانب سے آئے گی۔ بعض ای میل درخواست کے اصول ہوتے ہیں کہ وہ غیر معروف ارسال کنندگان کو اسپیم یا جنک میل فولڈر میں ڈال دیتے ہیں۔ اگر آپ کو ای میل اطلاع نہیں ملی ہے، تو برائے مہربانی پیغام کو اپنے جنک اور اسپام ای میل فولڈروں میں تلاش کریں۔

مرحلہ 5

اپنے ویزا انٹرویو کی تاریخ اور وقت پر امریکی سفارت خانے یا قونصل خانے کا دورہ کریں۔ آپ کو اپنے اپوائنٹمنٹ لیٹر کی پرنٹ کردہ نقل، اپنا فارم DS-160 توثیقی صفحہ، گزشتہ چھ مہینوں کے اندر لی گئی تصویر، موجودہ اور تمام پرانے پاسپورٹ اور معاون دستاویزات لانے کی ضرورت ہوگی۔ ان تمام چیزوں کے بغیر درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔