میرا پاسپورٹ ٹریک کریں & پاسپورٹ/ ویزا جمع ہونے کی جگہیں

اس صفحہ پر:


عمومی جائزہ

اگر آپ کی ویزا درخواست منظور ہو جاتی ہے تو آپ کا پاسپورٹ اور ویزا اس پک اپ لوکیشن سے حاصل کئے جا سکتے ہیں جس کا انتخاب آپ نے انٹرویو کے لئے ملاقات طے کرنے کے دوران کیا ہے۔ جب آپ کا پاسپورٹ منتخب مقام پر دستیاب ہو جائے گا تو آپ کو میل اور ایس ایم ایس موصول ہوں گے کہ آپ کا پاسپورٹ "لے جائے جانے کے لئے دستیاب ہے"۔

نوٹ: پاسپورٹ / دستاویز کی پریمیم ڈلیوری اضافی فیس 800 روپے  فی کس کے حساب سے موجود ہے ، جو کے صرف نقد میں ممکن ہے۔اس سہولت کی رقم کی ادائیگی پاسپورٹ / دستاویزات کی سپردگی کے وقت کورئیر کوادا کریں۔ یہ سہولت اختیاری ہے۔

اپنی ویزا درخواست کی حالت دیکھیں

اگر آپ نن امیگرینٹ درخواست گذار ہیں تو آپ اپنا DS-160 اور ویزا درخواست کی حالت ﴿سٹیٹس﴾ آن لائن یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو انٹرویو کا مقام اور اپنا DS-160 بار کوڈ نمبر درج کرنا ہوگا۔

پاسپورٹ ٹریک کرنے کے اختیارات

آپ کی سہولت کے لئے یہ نظم کیا گیا ہے کہ آپ اپنے پاسپورٹ کا مقام معلوم کرنے کے لئے متعدد اختیارات منتخب کر سکتے ہیں۔

انتڑ نیٹ: حالت ﴿سٹیٹس﴾ جاننے کے لئے ذیل میں اپنا پاسپورٹ نمبر درج کریں۔ اگر آپ کا پاسپورٹ منتخب مقام سے 14 کلینڈر دنوں کے اندر حاصل نہیں کیا جاتا ہے تو اسے متعلقہ امبیسی آف قونصلیٹ کو واپس ارسال کر دیا جائے گا۔ ہوگا۔ نوٹ: برائے مہربانی یقینی بنائیں کہ آپ نے درست ای میل ایڈریس فراہم کیا ہے اور یہ بھی کہ آپ اپنا میل باکس نوٹیفکیشن کے لئے مستقل چیک کرتے ہیں۔

 

 

ای میل: passportstatus@ustraveldocs.com پر ایک ای میل ارسال کریں اور سبجیکٹ اور/یا باڈی میں اپنا پاسپورٹ نمبر بعینہ ویسے ہی درج کریں جیسے آپ نے ملاقات طے کرنے کے وقت درج کیا تھا۔ کوئی اضافی متن مثلاً دستخط شامل نہ کریں۔ آپ کو حالت کے ساتھ ایک خود کار جواب موصول ہو جائے گا۔

آن لائن: آپ اپنا پاسپورٹ آن لائن یہاں ٹریک کر سکتے ہیں۔

ٹیلیفون: آپ اپنا پاسپورٹ ہمارے 24x7 آئی وی آر نمبر سے ٹریک کر سکتے ہیں۔

مقامات اور اوقات

'مقامات اور اوقات کو دیکھنے کے لئے، یہاں کلک کریں'.

پریمیم ہوم ڈلیوری

 

اپنے دستاویزات کی اپنی دہلیز پرحاصل کریں۔

  • نقد رقم ادا کریں جب آپ اپنا پاسپورٹ اپنے ہاتھ میں وصول کریں.
  • تیز ترین ،قابل اعتماد ، وقت پر فراہمی
  • ٹریک اور ٹریس کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی
  • تیز ترین ڈلیوری آپ کی دہلیز پر۔
  • پاکستان کے زیادہ تر مقامات پر فراہمی
  • دستاویزات کی محفوظ طریقے سے سنبھالنا
  • ہر دستاویز/ پاسپورٹ کے لئے 800 روپے (ٹیکس سمیت 16 اپریل 2022 سے نافذ العمل) کی معمولی قیمت پر دستیاب ہے۔
  • 800 روپے (16 اپریل 2022 سے نافذ العمل) کی پریمیم ڈیلیوری فیس اضافی فیس ہے اور یہ ویزا درخواست فیس کا حصہ نہیں ہے۔
  • ادائگی کی رسید آپ کے رجسٹرڈ ای میل ID پر ای میل کی جائے گی جب پاسپورٹ فراہم کردہ ایڈریس پر پہنچا دیا جائے گا ۔

پریمیم پک اپ اور جمع کرانے کے مقامات

اب آپ پاکستان میں تین پریمیم ڈیلیوری مقامات میں سے کسی ایک مقام پر اپنی دستاویزات حاصل / جمع کرا سکتے ہیں۔

  • اپنی دستاویزات حاصل کرنے/جمع کرانے سے پہلے اس مقام پر اے ای جی ٹریول سروسز میں کاؤنٹر پر نقد رقم کے ذریعے ادائیگی کریں۔
  • تیز رفتار، قابل بھروسہ، وقت پر فراہمی
  • پاکستان میں 3 مقامات پر ڈیلیوری
  • دستاویزات کی محفوظ ہینڈلنگ۔
  • ہر دستاویز/ پاسپورٹ کے لئے 800 روپے (ٹیکس سمیت 1 مئی 2023 سے نافذ العمل) کی معمولی قیمت پر دستیاب ہے۔
  • 800 روپے (1 مئی 2023 سے نافذ العمل) کی پریمیم ڈیلیوری فیس اضافی فیس ہے اور یہ ویزا درخواست فیس کا حصہ نہیں ہے۔
  • اس سروس کی ادائیگی کی رسید آپ کو اسی وقت اے ای جی سے جاری کی جائے گی۔
  • مزید تفصیلات اور قیمت کے تعین کے لیے لنک ملاحظہ کریں۔

پاسپورٹ وصول کرنے کی معلومات

اگرآپ کے ویزا کی درخواست کی منظوری ہوگی ہے، توانٹرویو کے شیڈول کے وقت پر اپنے منتخب کردہ مقام سے آپ اپنے پاسپورٹ اور ویزا لے سکتے ہيں۔

اس بات کویقینی بنانے کے لئے کے آپ کے پاسپورٹ اور ویزا کسی غیر متعلقہ شخص کو نہیں دیا جائے، جب آپ اپنے پاسپورٹ لينے کے ليے آئيں. تو اس  کے لئےآپ کوایک  سرکاری جاری کردہ تصویر ID شناخت  پیش کرنا ضروری ہے.

دستاویزات پاسپورٹ وصول کرنے کے لئے کی ضروری ہے:

درخواست گزار اپنے پاسپورٹ وصول کرنے کے لئے :

  • درخواست گزار کا حکومت کی طرف سے جاری کردہ تصویر ID کی ایک اصل کاپی اور ایک فوٹو کاپی.
  • DS160 کی توثیقی صفحہ یا تقرری کی تصدیقی خط کو ترجیح دی جاتی ہے.

نمائندے پاسپورٹ وصول کرنے کے لئے :

  • درخواست گزار کی سرکاری جاری کردہ تصویر ID کی فوٹو کاپی.
  • درخواست گزار کی جانب سے اصل اجازت نامہ.
  • DS160 کی توثیقی صفحہ یا تقرری کی تصدیقی خط کو ترجیح دی جاتی ہے.
  • متعلقہ شخص کا حکومت کی طرف جاری کردہ تصویر ID کی ایک اصل کاپی اور فوٹو کاپی.
  • اجازت نامہ کا نمونہ کے لئے یہاں کلک کریں

براہ مہربانی نوٹ کریں کہ پاسپورٹ مجموعہ مراکز سے 14 دن کے اندر وصول نا  کرنے پر امریکی سفارت خانے کی طرف لوٹا ديا جاےگا اور درخواست دہندگان کو ان کے  پاسپورٹ / دستاویزات  امریکی سفارت خانے / قونصلیٹ سے براہ راست پک اپ کرنےہوں گے.سفارت خانے کے شیڈول کے لئے لنک پر عمل کریں.

اہم نوٹ:

  • حکومت کا جاری کردہ تصویر ID، پاسپورٹ کا معلوماتی صفحہ، ووٹر ID، NID یا ڈرائیونگ لائسنس.
  • اصل اجازت نامہ ميں مندرجہ ذیل معلومات لازمی ہونی چاہیے:
  • کے جاری کردہ تصویر ID پردرج نمائندے کا مکمل نام۔
  • درخواست گزار کا نام اور پاسپورٹ نمبر۔
  • تمام درخواست دہندگان کی طرف سے اصل میں دستخط ہونے چاہئے۔
  • گر شوہر بیوی کی طرف سے پاسپورٹ / دستاویزات وصول کرنے آے یا اس کے برعکس تو متعلقہ دستاویزات لانے ہوں گے جو مندرجہ بالا جدول میں درج ہیں. اصل میں شریک حیات درخواست گزار کی طرف سے دستخط کردہ اصل اجازت نامہ لازم ہے.
  • 18 سال سے کم عمر بچوں کو اپنا / کسی کا بھی پاسپورٹ وصول کرنے کی اجازت نہیں ہے.کسی بھی ایک والدین کی طرف سے اصل دستخط کردہ اجازت نامہ لازم ہےاگر کوئی نمائندہ پاسپورٹ لیتا ہے یا  بچے کے والدین يا کوئی ایک پاسپورٹ وصول کرسکتے ہیں.مندرجہ بالا دستاویزات کے ساتھ.
  • کاؤنٹر پر پاسپورٹ وصول کرنے کے ليے براہ کرم DS160 / تقرری کی تصدیقی خط کی ایک کاپی اور مندرجہ بالا دستاویزات کے ساتھ آئيں.
  • چھٹیاں اور بندش کے شیڈول کے لئے لنک پر عمل کریں.