تصاویر اور انگلیوں کے نشانات
اس صفحہ پر:
عمومی جائزہ
نان امیگرنٹ ویزا کے لیے درخواست دینے کے لیے آپ کو فارم ڈی ایس -160 کے ایک حصہ کو مکمل کرکے جمع کرنے کے لیے ڈیجیٹل فوٹو گراف اپ لوڈ کرنا ہو گا جو پچھلے چھ مہینیے کے اندر کا کھنچا ہوا ہو ۔ آپ کو فوٹو گراف کی ایک کاپی انٹرویو کے دن امریکی سفارت خانہ یا قونصل خانہ میں بھی لانی ہوگی۔ جب آپ یو ایس سفارت خانہ یا قونصل خانہ میں انٹرویو کے لیے آئیں گے تو آپ کی انگلیوں کے نشانات بھی لیے جائیں گے۔
ڈیجیٹل فوٹو کی شرائط
آپ کے ویزا کی درخواست میں لگے ہوئے فوٹو میں سائز اورمشمولات کے اعتبار سے کچھ خاص شرطوں کا ہونا ضروری ہے۔ اگر فوٹو میں ان شرائط کی پابندی نہیں ہوگی تو ویزا کی درخواست پر کارروائی ہونے میں تاخیر ہوسکتی ہے ۔ آپ کے فارم ڈی ایس -160 میں جو ڈیجیٹل فوٹو اپلوڈ کیا جائے وہ پچھلے چھ مہینے کے اندر کا ہونا چاہئے، ساتھ ہی وہ مندرجہ ذیل تصویر میں دکھائی گئی گائیڈ لائن کے مطابق ہونی چاہئے:
اگر آپ کی تصویر ضروریات کو پورا نہیں کرتی ہے، تو آپ کو ویزا کے عمل سے پہلے ایک نئی تصویر جمع کرا نے کی ضرورت ہوگی. یہاں تک کہ اگر ویزا کی درخواست ڈیجیٹل تصویر کو اپ لوڈ کے طور پرقبول کرلے۔
سر کا سائز
آپ کے سر کی اونچائی سر کے اوپر سے لے کر بالوں کے ساتھ ٹھوڑی کے نیچے تک فوٹو کی کل اونچائی کا %50 سے %70 تک ہونی چاہئے۔ آپ کی آنکھوں کی اونچائی فوٹو کے نچلے حصہ سے لے کر آپ کی آنکھوں کے لیول تک %55 سے %70 کے درمیان ہونی چاہئے یا زیادہ سے زیادہ فوٹو کی کل اونچائی کا 3/2 ہونا چاہئے۔
فوٹو کی لمبائی چوڑائی
آپ کا فوٹو مربع شکل میں ہونا چاہئے یعنی اس کی لمبائی چوڑائی برابر ہونی چاہئے۔ فوٹو کا کم سے کم ڈائمنشن 600 پکسل x 600 پکسل (لمبائی x چوڑائی) اور زیادہ سے زیادہ ڈائمنشن 1200 پکسل x 1200پکسل (لمبائی x چوڑائی) ہو۔
کامیاب فوٹو کے سات مراحل
سر کی سمت
سر کا سیدھا ہونا ویزا فوٹو لیتے ہوئے بہت اہم ہے۔ فوٹو کے اندر خود کا اس طرح احاطہ کیجئے کہ آپ کا پورا چہرہ دکھے، چہرہ براہ راست کیمرے کی سمت میں ہو اور آنکھیں ضرور کھلی رکھیں۔
فریم کو بھرنا
آپ کے فوٹو میں آپ کا مکمل سر بالوں کے اوپرسے لے کر ٹھوڑی کے نیچے تک دکھنا چاہئے۔ ایک اچھی فوٹو میں آپ کے سر کی لمبائی 1-1-8/3 انچ ﴿یعنی 25 سے 35 ملی میٹر﴾ تک ہونی چاہئے، یا جو فوٹو کا %55 سے %70 حصہ پُر کردے، اس طرح:
بیچ میں رہئے
اپنے سر کو فریم کے بیچ میں رکھئے
اپنی آنکھیں دکھایئے
دھیان رکھئے کہ آپ کی آنکھیں کھلی ہوں ۔ آپ کی آنکھیں فوٹو کا 3/2 ہونی چاہئیں یا 1-1/8 انچ سے 1-3/8 انچ تک (28 سے 35 ملی میٹر) تک ہونی چاہئیں۔ فوٹو کی نچلی سطح سے تقریبا%60۔
بیک گراؤنڈ
آپ کے فوٹو کے پشت کا علاقہ صاف ستھرا ہونا چاہئے، یا تو وہ سفید یا ہلکا سفید ہو اچھے نتیجے کے لیے صاف سفید یا ہلکےسفید بیک گراؤنڈ کےسامنے بیٹھیں۔
پرچھائیں کو ختم کرنا
اس طرح سے بیٹھئے کہ آپ کا چہرہ مکمل روشن ہو اور وہاں آپ کے چہرے کے سامنے یا بیک گراؤنڈ میں کو ئی پرچھائیں حائل نہ ہو۔
آرام سے بیٹھئے اور نارمل دکھئے
خیال رکھئے کہ فوٹو لیتے وقت آپ کے چہرے پر قدرتی تاثر ہو ان لوگوں کی طرح جو یہاں دکھ رہے ہیں:
ٹوپی یا بالوں کو ڈھکنے والی کوئی ایسی چیز نہ پہنیں جو بالوں کو یا بالوں کی لائن ڈھک دے، ہاں مذہبی غرض سے روزانہ پہنی جانےوالی چیز سے مضائقہ نہیں۔ آپ کا پورا چہرہ دکھنا چاہئے اور سر ڈھکنے والی چیز کا سایہ آپ کے چہرے پر نہیں پڑنا چاہئے۔
انگلیوں کے نشانات
ویزا کی درخواست دینے والوں کی انگلیوں کے نشانات یو ایس سفارت خانہ یا قونصل خانہ میں انٹرویو کے حصہ کے طور پر لئے جائیں گے۔ انٹرویو کے وقت ویزا کی درخواست پر کارروائی کے دوران ایک بغیر روشنائی کے ڈیجیٹل فنگر پرنٹ اسکین فوری طور پر لیا جاتا ہے۔ کچھ ایسے درخواست دہندگان ہیں جن کی انگلیوں کے نشانات لینے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے:
- وہ درخواست دہندگان جو سرکاری طور پر سفر کر رہے ہیں سوائے A-3 اور G-5 درخواست دہندگان کے۔
- وہ درخواست دہندگان جن کی عمر 14 سال سے کم یا 79 سال سے زیادہ ہو۔
مزید معلومات
ویزا درخواست یا تصویر کی تفصیلات کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ڈپارٹمنٹ آف اسٹیٹ کی ویب سائٹ پر جائیں۔
یہاں ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ کا فوٹو پر مبنی FAQ (بکثرت پوچھے جانے والے سوالات) بھی ہیں۔