بزنس/ ٹورسٹ ویزا
اس صفحہ پر:
- عمومی جائزہ
- اہلیت
- درخواست کے مشمولات
- درخواست کیسے دیں
- معاون دستاویزات
- علاج کے لیے جانے والے درخواست دہندگان کے لیے معاون دستاویزات
- الیکٹرانک ویزا اپ ڈیٹ سسٹم (EVUS)
- مزید معلومات
عمومی سوالات
عمومی جائزہ
b1/ b2 وزیٹر ویزا ان لوگوں کے لیے ہے جو عارضی طور پر کاروبار کے مقصد سے (b-1) یا تفریح یا علاج و معالجہ کے لیے (b-2 (ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا سفر کر رہے ہیں۔ عام طور پر b-1 ویزا ان لوگوں کے لیے ہو تا ہے جو کسی بزنس اسوسئیشن سے رابطہ کے لیے یا کسی سائنسی، تعلیمی، پیشہ ورانہ یا کاروباری کنونشن یا کانفرنس میں شرکت کے لیے یا کسی جائداد وغیرہ کے قیام کی غرض سے یا کسی کنٹریکٹ کے بارے میں گفت و شنید کے لیے سفر کر رہے ہو ں۔ b-2 ویزا ایسے سفر کے لیے ہے جس میں تفریح طبع ہو مثلا سیاحت،دوستوں یا رشتہ داروں کے ساتھ سیر و تفریح، علاج و معالجہ اور سماجی، معاشرتی و رفاہی سرگرمیاں وغیرہ۔ عام طور پر 1-b اور b-2ویزا ایک ساتھ جوڑ دیا جا تا ہے اور ایک ہی ویزا b1/b2 ویزا کے طور پر جاری کیا جا تا ہے۔
اہلیت
اگر آپ b1/b2 ویزا کے لیے اپلائی کر رہے ہیں تو آپ کو قونصلر آفیسر کے سامنے یہ ثابت کرنا ہو گا کہ آپ یو ایس امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ(آئی این اے) کے مطابق ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا ویزا حاصل کرنے کے اہل ہیں ۔آئی این اے کے سیکشن(b) 214کے مطابق تمام b1/b2 ویزا درخواست دہندگان بالارادہ امیگرینٹ ہیں ۔آپ کو اس قانونی مفروضہ کے خلاف ثابت کرنا ہو گا یہ دکھاتے ہوئے کہ:
- کہ آپ کے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے سفر کا مقصد عارضی ہے مثلا کاروبار، تفریح یا علاج وغیرہ
- کہ آپ یو نائٹیڈ اسٹیٹس میں ایک خاص محدود وقت تک ٹھہرنے کا ارادہ رکھتے ہیں
- ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں آپ کے قیام کے دوران ہونے والے آپ کے اخراجات کے بقدر فنڈ کا ثبوت
- کہ آپ ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے باہر کے شہری ہیں، اس کے علاوہ دوسری سماجی یا معاشی لوازمات جس سے یہ یقین دہانی ہو کہ اپنے سفر کی مدت ختم ہونے پر آپ واپس چلے جائیں گے ۔
ذاتی یا گھریلو ملازمین اور جہاز کا عملہ جو کہ اس خطے سے باہر کے باہری حصہ میں کام کرتے ہیں وہ بھی مخصوص حالات میں b-1ویزا کے اہل ہو سکتے ہیں ۔
کچھ غیر ملکی شہری بھی امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ کے مطابق ویزا کے لیے نا اہل قرار دیے جا سکتے ہیں ۔آپ یہاں امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ اور ویزا کی عدم اہلیت کے سلسلہ میں مزید پڑھ سکتے ہیں ۔
درخواست کے مشمولات
اگر آپ بزنس/ٹورسٹ ویزا کے لیے اپلائی کر رہے ہیں ،تو آپ کو مندرجہ ذیل چیزیں جمع کرنی ہوں گی:
- ایک نان امیگرنٹ الیکٹرانک ویزا اپلیکیشن(DS-160)فارم۔ DS-160 کے بارے میں مزید معلومات کے لیے DS-160 ویب پیج پر جائیں
- ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے سفر کے لیے ایک ایسا پاسپورٹ جس کیمیعاد آپ کے یو ایس میں مجوزہ قیام سے کم سے کم چھ مہینے بعد تک ہو (سوائے کنٹری اسپیسفک ایگریمنٹ) کے جو اس شرط سے مستثنیٰ ہے۔اگر آپ کے پاسپورٹ میں ایک سے زیادہ افراد شامل ہیں اگر آپ کے پاسپورٹ میں ایک سے زیادہ افراد شامل ہیں ان سب افراد کو الگ پاسپورٹ کرنا ہوگا اور الگ ویزا کی جمع کرنی ہوگی۔
- ایک 2”X2” (5cmx5cm) سائز کی تصویر جو پچھلے چھ مہینے کے اندر لی گئی ہو۔اس ویب پیج میں ضروری فوٹو فارمیٹ کے بارے میں معلومات ہیں ۔
- ایک رسید جس سے یہ ثابت ہو کہ آپ نے نا قابل واپسی نان امیگرنٹ ویزا پروسیسنگ فیس مقامی کرنسی کی صورت میں ادا کر دی ہے ۔ اس ویب پیج میں اس فیس کی ادائیگی کے سلسلہ میں مزید معلومات ہیں۔ اگر ویز ا جاری ہوتا ہے تو ایک اضافی ویزا تو ایک اضافی ویزا فیس متبایل ملکی قوانین کے تعحت لگ سکتی ہے جو آپ کی قومیت پر منحصر ہے۔ڈپارٹمنٹ آف اسٹیٹ کی ویب سائٹ یہ معلومات فراہم کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہےکہ کیا آپ کو ویزا جاری ہونے کی کیا آپ کو ویزا جاری ہونے کی صورت میں اضافی فیس ادا کرنی ہے یا نہیں اور فیس کی رقم کتنی ہے۔
ان چیزوں کے علاوہ ،آپ کو ایک انٹرویو اپائنٹمنٹ لیٹر پیش کرنا ہو گا جس سے یہ ثابت ہو کہ آپ نے اس سروس کے ذریعہ اپوائنٹمنٹ بک کی ہے ۔آپ کچھ حمایتی دستاویزات بھی لا سکتے ہیں جو آپ کے خیال میں قونصلر آفیسر کو سونپی گئی معلومات کے سلسلہ میں حمایت کر سکتے ہیں ۔
درخواست کیسے دیں
مرحلہ 1
نان امیگرنٹ ویزا الیکٹرانک ایپلیکیشن (DS-160) فارم مکمل کریں۔
مرحلہ 2
ویزا اپلیکیشن فیس ادا کریں۔
مرحلہ 3
اپنی اپوائنٹمنٹ اس ویب پیج پر بک کریں۔ اپنی اپوائنٹمنٹ بک کرنے کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل معلومات فراہم کرنے کی ضرورت پڑے گی:
- آپ کا پاسپورٹ نمبر
- آپ کی ویزا فیس رسید کا رسید نمبر۔(اگر آپ کو اس نمبر کو تلاش کرنے میں مدد کی ضرورت ہے تو یہاں کلک کریں۔)
- آپ کے DS-160 کنفرمیشن پیج میں 10 ڈیجٹ کا بار کوڈ نمبر
مرحلہ 4
یو ایس ایمبیسی یا قونصلیٹ میں ویزا انٹرویو کے وقت اور تاریخ پر جائیے۔آپ کو اپنے ساتھ اپنےاپوائنٹمنٹ لیٹر کی ایک پرنٹڈ کاپی، اپنا DS-160 کنفرمیشن پیج، ایک تصویر جو پچھلے چھ مہینے کے اندر میں لی گئی ہو اور اپنا موجودہ و پرانا پاسپورٹ لے کر آنا ہو گا۔ان سب چیزوں کے بغیر درخواستیں قبول نہیں کی جاتی ہیں ۔
معاون دستاویزات
معاون دستاویزات کئی عوامل میں سے صرف ایک ہیں جن پر قونصلر آفیسر انٹرویو کے دوران توجہ دیگا۔ قونصلر آفیسر ہر درخواست کو الگ الگ دیکھتا ہے اور پیشہ ورانہ،سماجی، تہذیبی اور دوسرے عوامل کو فیصلہ کے دوران سامنے رکھتا ہے۔ قونصلر آفیسر آپ کے خصوصی ارادے، گھریلو حالات اور آپ کے اپنے وطن میں طویل مدتی عزائم و مقاصد کو پیش نظر رکھ سکتا ہے۔ہر کیس کی الگ جانچ کی جاتی ہے اور تمام قیاسات کو قانون کے دائرے میں پیش نظر رکھا جاتا ہے:
احتیاط: غلط دستاویزات پیش نہ کریںدھوکہ دہی یا غلط بیانی کی وجہ سے ویزا کے لئے دائمی طور پر نااہل قرار دیا جاسکتا ہے۔ اگر رازداری کی وجہ سے تشویش ہے، تو آپ کو یاد رہے کہ یوایس سفارت خانہ یا قونصل خانہ آپ کی حقیقی معلومات کسی کو فراہم نہیں کراتا اور آپ کی معلومات کی رازداری کا احترام کرتا ہے۔
اس کے علاوہ آپ کو اپنے سفر کے مقصد کے اعتبار سے مندرجہ ذیل چیزوں کو لانے پر توجہ دینی چاہئے:
طلبہ
اپنے حالیہ اسکو ل کا نتیجہ،منتقلی کا سرٹیفکیٹ، ڈگری یا ڈپلومہ سرٹیفکیٹ وغیرہ لائیے۔ اس کے علاوہ مالی سپورٹ کا بھی ثبوت لائیے جیسے بینک کی ماہانہ اسٹیٹمنٹ، فکسڈ ڈپازٹ سلپ یاکوئی اور ثبوت۔
رشتہ داروں سے ملنے والے
اپنے رشتہ داروں کے اسٹیٹس کےپروف کی فوٹو کاپی لائیے (جیسے گرین کارڈ،نیچرلائزیشن سرٹیفکیٹ، ویلڈ ویزا وغیرہ)۔
ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا پہلے سفر کرچکے لوگ
اگر آپ اس سے پہلے ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں رہے ہیں ، تو کوئی ایسی دستاویز جو آپ کے امیگریشن یا ویزا اسٹیٹس کوثابت کرے۔
علاج کے لیے جانے والے درخواست دہندگان کے لیے معاون دستاویزات
اگر آپ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا سفر علاج کے لیے کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو مندرجہ بالا کاغذات اور قونصلر آفیسر جن کاغذات کو ضروری تصور کرے ,کے ساتھ مندرجہ ذیل دستاویز پیش کرنے کے لیے بھی تیار رہنا چاہئے:
- مقامی فزیشن کی جانب سے ڈاکٹری نسخہ جس میں آپ کی بیماری کی قسم کی وضاحت کے ساتھ ساتھ ان وجوہات کی بھی وضاحت ہو جن کی وجہ سے آپ کو یو نائٹیڈ اسٹیٹس میں علاج کی ضرورت ہے۔
- یو نائٹیڈ اسٹیٹس کے کسی اسپتال یا ڈاکٹر کی جانب سے ایک خط جس میں اس خاص بیماری کا علاج کرنے کی خواہش کا اظہار ہو اور علاج میں لگنے والے وقت اور اخراجات کی تفصیل ہو(بشمول ڈاکٹروں کی فیس،اسپتال کی فیس اور علاج سے متعلق تمام اخراجات)۔
- کسی شخص یا ادارے کی جانب سے اقتصادی ذمہ داری کا بیان جو آپ کے سفر، علاج اور رہنے کے اخراجات ادا کرے گا۔ اگر کوئی شخص ان اخراجات کو ادا کرنے کی ضمانت لیتا ہے تو اسے ایسا کرنے میں اپنے اہل ہونے کا ثبوت پیش کرنا ہو گا ، عام طور سے بینک یا دوسرے آمدنی و بچت کے اسٹیٹ مینٹ یا انکم ٹیکس رٹرن کی مصدقہ کاپی کی شکل میں ۔
الیکٹرانک ویزا اپ ڈیٹ سسٹم (EVUS)
ریاستہائے متحدہ امریکہ اور چین کے درمیان 29 نومبر ، 2016 سے شروع ہونے والے ویزا کی توسیع کے معاہدے کے مطابق، عوامی جمہوریہ چین کے پاسپورٹ میں 10 سالہ B1 ، B2 یا B1 / B2 ویزا رکھنے والے چینی شہریوں کو ہر دو سال بعد ویزا درخواست کے ذریعے کسی ویب سائٹ سے اپنی سوانحی اور دیگر معلومات اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہوگی، یا نیا پاسپورٹ یا B1 ، B2 ، یا B1 / B2 ویزا حاصل کرنے پر ، جو بھی پہلے ہوتا ہے۔اس میکانزم کو EVUS - الیکٹرانک ویزا اپڈیٹ سسٹم کہا جاتا ہے ۔
ویب سائٹ www.EVUS.gov اب عوام اندراج کے لئے کھلی ہے۔ اس وقت سی بی پی EVUS کے اندراج کے لئے فیس وصول نہیں کرے گی۔ سی بی پی EVUS انرولمنٹ فیس کے حتمی نفاذ کی توقع کررہا ہے، لیکن اس کا ٹائم فریم نہیں ہے۔ فیس کے نفاذ تک ، مسافر بغیر کسی چارج کے EVUS میں اندراج کراسکتے ہیں۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی ، کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن (سی بی پی) کا محکمہ ویزا رکھنے والوں کو سال بھر نئی معلومات سے آگاہ کرتا رہے گا۔ مزید معلومات کے لئے، براہ کرم ملاحظہ کریں www.cbp.gov/EVUS
مزید معلومات
بزنس اور ٹورسٹ ویزاکے بارے میں مزید معلومات کے لیے ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ کی ویب سائٹ پر جائیں۔