عبوری/جہاز کے عملے کا ویزا

اس صفحہ پر:


عمومی سوالات

عمومی جائزہ

عبوری (C ویزا)

کسی غیر ملکی شہری کو امریکہ سے ہوکر کسی غیر ملکی سرزمین پر پر فوری طور پر اور مسلسل ٹرانزٹ کے لئے ایک موزوں عبوری ویزا درکار ہوتا ہے۔ اس ضرورت کی استثنائیات میں وہ مسافر شامل ہیں جو ویزا ویور پروگرام کے تحت بغیر کسی ویزا کے امریکہ سے ٹرانزٹ کرنے کے اہل ہیں یا وہ مسافر جو کسی ایسے ملک کے شہری ہیں جن کا امریکہ کے ساتھ ان کے شہریوں کو بغیر ویزا کے امریکہ کا سفر کرنے کی اجازت دینے کا معاہدہ ہے۔

اگر مسافر امریکہ ہوکر ٹرانزٹ کے علاوہ کسی اور مقاصد کے لئے دوران قیام مراعات کا خواہش مند ہے، جیسے دوستوں سے ملاقات یا سیر و سیاحت، تو درخواست گزار کو اس ویزا کے لئے اہل ہونا اور اسے حاصل کرنا پڑے گا جو اس مقصد کے لئے درکار ہوتا ہے، جیسے B-2 ویزا۔

عملہ (D ویزا)

امریکہ میں کسی سمندری جہاز یا ہوائی جہاز پر خدمت پر مامور عملہ کے رکن کو عملے کا ویزا درکار ہوتا ہے۔امریکہ یا اس کے پانی سے گزرنے والے کسی ہوائی جہاز یا سمندری جہاز کے عملے کے ارکان کو عام طور پر ایک الحاقی ٹرانزٹ/عملے کا ویزا (C-1/D) استعمال کرنا پڑتا ہے۔ تاہم، چند معاملات میں، افراد کو صرف D ویزا کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

آؤٹر کانٹی نینٹل شیلف کے اندر موجود جہازوں پر کام کرنے والے عملے کے ارکان عملے کے ویزے کی جگہ ایک ترمیم شدہ B-1 ویزے کے لئے اہل ہو سکتے ہیں۔

پروازوں یا کروزوں کے درمیان کے خالی وقت کے دوران امریکہ میں داخل ہونے والے عملے کے ارکان کو بھی ایک B-1/B-2 درکار ہوگا جسے وہ ان ذاتی/تعطیلات کے دنوں کے دوران استعمال کر سکیں۔ C-1/D اور B-1/B-2 ویزا کے لئے ایک ساتھ درخواست دینے والے درخواست گزار صرف ایک ویزا درخواست کے لئے فیس ادا کرتے ہیں۔

اہلیت

ایک عبوری ویزا کی درخواست کے لئے، آپ کو مندرجہ ذیل چیزیں دکھانی ہونگی:
  • امریکہ سے فوری اور مسلسل ٹرانزٹ میں گزرنے کا ارادہ۔
  • ایک مشترکہ کیریئر ٹکٹ یا اپنی منزل کے ٹرانسپورٹیشن سے متعلق انتظامات کے دیگر شواہد۔
  • اپنے عبوری سفر کو مکمل کرنے کے لئے خاطر خواہ رقم۔
  • امریکہ سے نکلنے کے بعد دوسرے ملک میں داخل ہونے کا اجازت نامہ۔

C، D یا C-1/D ویزوں کی درخواست کے لئے، آپ کو قونصلر افسر کو مندرجہ ذیل چیزیں دکھانی ہونگی:

  • آپ کے سفر کا مقصد صرف یہ ہے کہ امریکہ میں صرف ٹرانزٹ یا عملے کے مقاصد کے لئے داخل ہوں۔
  • امریکہ میں قیام کے دوران آپ کو کوئی یو ایس وسیلہ کوئی ادائیگی کرے ایسا آپ کا کوئی ارادہ نہیں ہے، تاوقتیکہ آپ کو کام کرنے کے ایک عارضی ویزا کے لئے موزوں و مناسب منظوری نہ دی گئی ہو• امریکہ میں قیام کے کوئی یو ایس وسیلہ آپ کو کوئی رقم ادا کرے ایسا آپ کا کوئی ارادہ نہیں ہے، تاوقتیکہ آپ کو کام کرنے کے ایک عارضی ویزا کے لئے موزوں و مناسب منظوری نہ دی گئی ہو۔
  • آپ ایک مخصوص، محدود وقت کے لئے قیام کا منصوبہ رکھتے ہیں۔
  • آپ کے پاس امریکہ میں قیام کے دوران اپنے تمام اخراجات برداشت کرنے کے لئے رقم موجود ہونے کا ثبوت ہو۔

درخواست کے مشمولات

عبوری یا عملہ کے رکن کے ویزا کی درخواست کے لئے، آپ کو مندرجہ ذیل چیزیں جمع کرنی ہونگی:

  • ایک نان امیگرنٹ ویزا الیکٹرانک درخواست (DS-160) فارم۔ DS-160 کے بارے میں مزید معلومات کے لئے DS-160 ویب صفحہ پر جائیں۔
  • ایک پاسپورٹ جو امریکہ میں سفر کرنے کے لئے موزوں ہو اور جس کے ختم ہونے کی تاریخ امریکہ میں آپ کے امکانی قیام سے کم از کم چھ ماہ زیادہ ہو (تاوقتیکہ ملک کے لئے مخصوص معاہدے مستثنیٰ نہ کر دے)۔ اگر آپ کے پاسپورٹ میں ایک سے زیادہ فرد شامل ہیں، تو ہر وہ فرد جو ویزے کا خواہش مند ہے، اسے ایک درخواست جمع کرنا ہوگی۔
  • • ایک 2"x2" (5cmx5cm کی ایسی تصویر جو گزشتہ چھ ماہ کے دوران لی گئی ہو۔ تصویر کے ضروری فارمیٹ کے بارے میں اس ویب صفحہ پر تفصیلات موجود ہیں۔
  • آپ کو مقامی کرنسی میں ادا کردہ کی نا قابل واپسی نان امیگرینٹ ویز درخواست گزار کی پروسیسنگ فیس کو ظاہر کرنے والی رسید پیش کرنی ہوگی۔ اس ویب صفحہ پر اس فیس کی ادائیگی کے بارے میں مزید معلومات ہیں۔ اگر کوئی ویزا جاری کر دیا گیا ہے، تو عین ممکن ہے کہ آپ کی قومیت کی بنیاد پر ویزا جاری کرنے کی اضافی دو طرفہ فیس لی جائے۔ ڈیپارٹمینٹ آف اسٹیٹ کی ویب سائٹ یہ معلوم کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے کہ آیا آپ کو ویزا جاری کرنے کی دو طرفہ فیس ادا کرنی ہے یا نہیں اور اس فیس کی رقم کتنی ہے۔
  • اگر قابل اطلاق ہو تو ، ایک بحری جہازران کی کتاب جو آپ کے ملازمت کے معاہدے کے میعاد ختم ہونے کی تاریخ سے آگے تک موزوں ہواور اس سے پہلے والی جہاز کی تمام کتابیں (جہاز کے عملے کو نقصان کی ایک سرکاری رپورٹ پیش کرنا ہوگی اگر وہ کتاب پیش نہیں کرسکتے ہیں) ، بحری جہاز پر ملازمت کا معاہدہ ، اور شپنگ ماسٹر کی کوئی اعتراض نہیں کا سرٹیفکیٹ۔

ان مشمولات کے علاوہ، آپ کو انٹرویو کے مقررہ وقت کا خط بھی پیش کرنا ہوگا جو اس بات کی تصدیق کرتا ہو کہ آپ نے اس سروس کے ذریعے انٹرویو کا وقت بک کیا تھا۔ آپ ایسے معاون دستاویزات اپنے ساتھ لا سکتے ہیں جن کے تعلق سے آپ کو یقین ہو کہ وہ قونصلر افسر کو فراہم کردہ معلومات میں معاون ہونگے۔

درخواست کیسے دیں

مرحلہ 1

نان امیگرینٹ ویزا الیکٹرونک درخواست (DS-160) فارم مکمل کریں۔

مرحلہ 2

ویزا درخواست کے لئے فیس ادائیگی کریں۔

مرحلہ 3

اس ویب صفحہ پر اپنی ملاقات کا وقت طے کریں۔ اپنی ملاقات کا وقت طے کرنے کے لئے آپ کو مندرجہ ذیل معلومات درکار ہونگی:

  • آپ کا پاسپورٹ نمبر
  • آپ کی ویزا فیس رسید کا رسید نمبر (اگر آپ کو یہ نمبر تلاش کرنے کے لئے مدد درکار ہے، تو یہاں پر کلک کریں۔)
  • آپ کے DS-160 کے توثیقی صفحے سے دس (10) عددی بارکوڈ نمبر۔
مرحلہ 4

1 نومبر 2023 سے، یو ایس قونصلیٹ کراچی پاکستان میں واحد پوسٹ ہے جو ٹرانزٹ/کریو ویزا کے لیے باقاعدہ اپائنٹمنٹ قبول کر رہی ہے۔ اپنے ویزا انٹرویو کی تاریخ اور وقت پر قونصلیٹ کراچی تشریف لائیں۔ آپ کو اپنے ساتھ اپنےاپوائنٹمنٹ لیٹر کی ایک پرنٹڈ کاپی، اپنا DS-160 کنفرمیشن پیج، ایک تصویر جو پچھلے چھ مہینے کے اندر لی گئی ہو اور اپنا موجودہ پاسپورٹ لے کر آنا ہو گا۔ان سب چیزوں کے بغیر درخواستیں قبول نہیں کی جاتی ہیں۔

معاون دستاویزات

معاون دستاویزات بہت سے عوامل میں سے صرف ایک ہے جس پر قونصلر افسر آپ کے انٹرویو میں غور کرے گا۔ قونصلر افسران ہر درخواست کو انفرادی طور پر دیکھتے ہیں اور فیصلے کے دوران پیشہ ورانہ، سماجی، ثقافتی اور دیگر عوامل پر غور کرتے ہیں۔ قونصلر افسران آپ کے مخصوص ارادوں، خاندانی صورتحال، اور آپ کے رہائشی ملک کے اندر آپ کے طویل مدتی منصوبوں اور امکانات کو دیکھ سکتے ہیں۔ ہر کیس کی انفرادی طور پر جانچ پڑتال کی جاتی ہے اور قانون کے تحت اس پر غور کیا جاتا ہے۔

اگرچہ معاون دستاویزات آپ کے انٹرویو میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں، قونصلر افسران بنیادی طور پر انٹرویو پر انحصار کرتے ہیں تاکہ ویزا کے لیے آپ کی اہلیت کا تعین ہو سکیں ۔ دوسرے الفاظ میں، معاون دستاویزات رضاکارانہ اور ثانوی اہمیت کے حامل ہیں۔ سیفررز کے لیے C1/D درخواست کے لیے درکار معاون دستاویزات آپ کی سیمین بک، جہازوں پر ملازمت کے لیے آپ کا معاہدہ، اور شپنگ ماسٹر کی جانب سے روزگار کا خط ہے ۔

احتیاط: غلط دستاویزات پیش نہ کریں۔ دھوکہ دہی یا غلط بیانی کے نتیجے میں آپ مستقل طور پر ویزا کے لئے نااہل ہو سکتے ہیں۔ اگر رازداری کا مسئلہ ہے، تو براہ کرم جان لیں کہ کراچی میں امریکی قونصل خانہ آپ کی حقیقی معلومات کسی کو بھی دستیاب نہیں کرے گا اور آپ کے معلومات کی رازداری کا احترام کرے گا۔

مزید معلومات

ٹرانزٹ ویزا کے بارے میں مزید معلومات کے لئے اور عملہ ممبران ویزا کے لئے، ڈیپارٹمینٹ آف اسٹیٹ کی ویب سائٹ پر جائیں۔