مذہبی کارکن کا ویزا
اس صفحہ پر:
عمومی سوالات
عمومی جائزہ
ویزہ کی R قسم ان افراد کے لئے ہے جو ایک مذہبی کارکن کی حیثیت سے کام کرنے کی غرض سے امریکہ میں عارضی طور پر، جیسا کہ امیگریشن اینڈ نیشنالٹی ایکٹ (INA) §101(a)(15)(R) میں درج ہے، داخل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اہلیت
مذہبی کارکنان میں وہ لوگ شامل ہیں جنہیں ایک منظور شدہ اکائی نے مذہبی عبادت کا انتظام کرنے اور ایسے فرائض کی انجام دہی کی ذمہ داری سونپی ہے جسے عام طور پر اس مذہب کے مصدقہ پادری یا عالم ہی سر انجام دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں مذہبی امور اور کام کاج میں شامل افراد بھی شامل ہیں۔ اگر آپ مذہبی کارکن کا ویزا چاہتے ہیں تو آپ کو مندرجہ ذیل معیار پر پورا اترنا ہوگا:
- آپ کا ایک ایسے مذہبی فرقے کا رکن ہونا لازمی ہے جسے امریکہ میں ایک حقیقی غیر منافع بخش مذہبی ادارے کے طور پر منظوری حاصل ہے۔
- آپ کے مذہبی فرقے اور اس کے ملحقین کو، اگر قابل اطلاق ہو، یا تو ٹیکس سے نجات حاصل ہونی چاہئے یا انہیں ٹیکس سے نجات کے درجے کے لئے اہل ہونا چاہئے.
- آپ کا مندرجہ ذیل شرطیں پوری کرنا لازمی ہے:
- دو برسوں کے لئے اپنے فرقے کا رکن ہونا چاہئے جس کے سبب آپ کی درخواست کو مذہبی کارکن کا درجہ دینے میں ترجیح دی جاتی ہے
- آپ اپنے فرقے کے وزیر کے طور پر کام کرنے، یا کسی مذہبی پیشے یا نیک نیتی سے کام کرنے کا، غیر منافع بخش مذہبی ادارے (یا ایسے کسی ادارے کے ٹیکس سے نجات حاصل کردہ اتحادی ہوں) کے لئے کام کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہوں
- آپ فوری پچھلے سال کے لئے امریکہ سے جسمانی اعتبار سے باہر رہ رہے ہوں ، اگر آپ نے سابقہ گزشتہ پانچ برس امریکہ میں اس ویزہ کے زمرے میں گزارے ہیں۔
یہ لازمی نہیں کہ غیر ملک میں آپ کی ایک رہائش گاہ ہو جسے ترک کرنے کا آپ کا کوئی ارادہ نہ ہو۔ تاہم، آپ اپنے قانونی درجے، غیر حاضر مخصوص اشارات یا بصورت دیگر ثبوت کے ختم ہونے پر امریکہ چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
عرضداشت
آپ کے متوقع آجر کو یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسیز (USCIS) کے پاس فارم I-129، نان امیگرینٹ ورکر کے لئے پٹیشن فائل کرنا چاہئے۔ فارم I-129، اور اس کی ضروریات، سے متعلق مزید تفصیلی معلومات کے لئے، براہِ کرم USCIS R-1 عارضی نان امیگرینٹ مذہبی کارکن ویب صفحہ دیکھیں۔
نوٹ: عرضداشت اور مابعد ویزا پروسیسنگ کی غرض سے مناسب وقت فراہم کرنے کے لئے متوقع آجرین کو جس قدر جلد ممکن ہو عرضداشت جمح کرنی چاہئے (لیکن مجوزہ ملازمت کے شروع ہونے سے 6 ماہ سے زیادہ قبل نہیں)۔
قبل اس کے کہ آپ یو ایس قونصل خانے میں ویزا کے لئے درخواست دے سکیں، آپ کی عرضداشت، فارم I-129، کو منظوری حاصل ہونی چاہئے۔ عرضداشت منظور ہونے کے بعد، آپ کے آجر یا ایجنٹ کو ایک نوٹس آف ایکشن، فارم I-797، موصول ہوگا، جو آپ کی عرضداشت کی منظوری کی اطلاع کی ضرورت کو پوری کرے گا۔ انٹرویو کے دوران، قونصلر افسر ڈیپارٹمینٹ آف اسٹیٹ کے پٹیشن انفارمیشن منیجمینٹ سروس (PIMS) کے ذریعے آپ کی عرضداشت کی منظوری کی تصدیق کرے گا۔
اپنی عرضداشت کی منظوری کی تصدیق کے لئے آپ یو ایس قونصل خانے میں انٹرویو کے وقت اپنی I-129 عرضداشت کی رسید ضرور ساتھ لائیں۔ براہِ کرم ذہن نشین کر لیں کہ عرضداشت کی منظوری ویزا جاری کئے جانے کی گارنٹی نہیں ہے اگر آپ یو ایس امیگریشن قانون کے تحت ویزا کے لئے نااہل پائے گئے۔
درخواست کے مشمولات
اگر آپ مذہبی کارکن ویزا کے لئے درخواست دیتے ہیں، تو آپ کو مندرجہ ذیل چیزیں جمع کرنی ہونگی:
- ایک نان امیگرنٹ ویزا الیکٹرانک درخواست (DS-160) فارم۔ DS-160 کے بارے میں مزید معلومات کے لئے DS-160 ویب صفحہ پر جائیں۔
- ایک پاسپورٹ جو امریکہ میں سفر کرنے کے لئے موزوں ہو اور جس کے ختم ہونے کی تاریخ امریکہ میں آپ کے امکانی قیام سے کم از کم چھ ماہ زیادہ ہو (تاوقتیکہ ملک کے لئے مخصوص معاہدے مستثنیٰ نہ کر دیں)۔ اگر آپ کے پاسپورٹ میں ایک سے زیادہ فرد شامل ہیں، تو ہر وہ فرد جو ویزے کا خواہش مند ہے، اسے ایک درخواست جمع کرنا ہو گی۔
- ایک 5*5cm/2*2” کی ایسی تصویر جو گزشتہ چھ ماہ کے دوران لیا گیا ہو۔ تصویر کے ضروری فارمیٹ کے بارے میں اس ویب صفحہ پر تفصیلات موجود ہیں۔
- آپ کو مقامی کرنسی میں ادا کردہ کی نا قابل واپسی نان امیگرینٹ ویزہ درخواست گزار کی پروسیسنگ فیس کو ظاہر کرنے والی رسید پیش کرنی ہوگی۔ اس ویب صفحہ پر اس فیس کی ادائیگی کے بارے میں مزید معلومات ہیں۔ اگر کوئی ویزا جاری کر دیا گیا ہے، تو عین ممکن ہے کہ آپ کی قومیت کی بنیاد پر ویزا جاری کرنے کی اضافی دو طرفہ فیس لی جائے۔ ڈیپارٹمینٹ آف اسٹیٹ کی ویب سائٹ یہ معلوم کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے کہ آیا آپ کو ویزا جاری کرنے کی دو طرفہ فیس ادا کرنی ہے یا نہیں اور اس فیس کی رقم کتنی ہے۔
- آپ کی منظور شدہ I-129 پٹیشن یا فارم I-797 کی ایک کاپی پر چھپی ہوئی رسید نمبر۔
ان مشمولات کے علاوہ، آپ کو انٹرویو کے مقررہ وقت کا خط بھی پیش کرنا ہوگا جو اس بات کی تصدیق کرتا ہو کہ آپ نے اس سروس کے ذریعے انٹرویو کا وقت بک کیا تھا۔ آپ ایسے معاون دستاویزات اپنے ساتھ لاسکتے ہیں جن کے تعلق سے آپ کو یقین ہو کہ وہ قونصلر افسر کو فراہم کردہ معلومات میں معاون ہونگے.
درخواست کیسے دیں
مرحلہ 1
نان امیگرینٹ ویزا الیکٹرانک (DS-160) فارم مکمل کریں۔
مرحلہ 2
ویزا درخواست کے لئے فیس ادائیگی کریں۔
مرحلہ 3
اس ویب صفحہ پر اپنی ملاقات کا وقت طے کریں۔ اپنی ملاقات کا وقت طے کرنے کے لئے آپ کو مندرجہ ذیل معلومات درکار ہونگی:
- آپ کا پاسپورٹ نمبر
- آپ کی ویزا فیس رسید کا رسید نمبر (اگر آپ کو یہ نمبر تلاش کرنے کے لئے مدد درکار ہے، تو یہاں پر کلک کریں۔)
- آپ کے DS-160 کے توثیقی صفحے سے دس (10) عددی بارکوڈ نمبر۔
مرحلہ 4
1 نومبر 2023 سے، یو ایس قونصلیٹ کراچی پاکستان میں واحد پوسٹ ہے جو R ویزا کے لیے باقاعدہ اپائنٹمنٹ قبول کر رہا ہے۔ اپنے ویزا انٹرویو کی تاریخ اور وقت پر قونصلیٹ کراچی تشریف لائیں۔ آپ کو اپنے ساتھ اپنےاپوائنٹمنٹ لیٹر کی ایک پرنٹڈ کاپی، اپنا DS-160 کنفرمیشن پیج، ایک تصویر جو پچھلے چھ مہینے کے اندر میں لی گئی ہو اور اپنا موجودہ و پرانا پاسپورٹ لے کر آنا ہو گا۔ ان سب چیزوں کے بغیر درخواستیں قبول نہیں کی جاتی ہیں ۔
معاون دستاویزات
معاون دستاویزات ان کئی عوامل میں سے صرف ایک ہے جس پر دوران انٹرویو قونصلر افسر غور کرے گا۔ قونصلر افسران ہر درخواست فرداً فرداً دیکھتے ہیں اور فیصلہ کرتے وقت اس کے پیشہ ورانہ، سماجی، ثقافتی اور دیگر عوامل کو مد نظر رکھتے ہیں۔ قونصلر افسران آپ کی مخصوص ارادوں، خاندانی حالت اور آپ کے ملک میں آپ کے طویل مدتی منصوبوں اور امکانات پر بھی نظر ڈال سکتے ہیں۔ ہر معاملے کی انفرادی طور پر جانچ ہوتی ہے اور اس کی قانون کے ہر پہلو سے جانچ ہوتی ہے۔
احتیاط: غلط دستاویزات پیش نہ کریںدھوکہ دہی یا غلط بیانی کی وجہ سے ویزا کے لئے دائمی طور پر نااہل قرار دیا جاسکتا ہے۔ اگر رازداری کی وجہ سے تشویش ہے، تو آپ کو یاد رہے کہ یوایس قونصل خانہ کراچی آپ کی حقیقی معلومات کسی کو فراہم نہیں کراتا اور آپ کی معلومات کی رازداری کا احترام کرتا ہے۔
اپنے انٹرویو کے لئے آپ کو مندرجہ ذیل دستاویزات ساتھ لانے ہونگے:
- اپنے آجر ادارہ کی کسی خاص اکائی کے کسی مستند افسر کا ایک خط جو اس بات کی تصدیق کرتا ہو کہ آیا آپ کی مذہبی رکنیت، کلی یا جزوی طور پر، امریکہ کے باہر برقرار رکھی گئی ہے یا نہیں، یہ کہ غیر ملکی اور امریکی مذہبی ادارے ایک ہی مذہبی فرقے سے تعلق رکھتے ہیں، اور یہ کہ آپ کے R ویزا کے لئے درخواست سے بالکل پہلے، آپ لازماً دو برس کی مدت کے لئے اس مذہبی فرقے کے رکن رہے ہیں۔
- کہ آپ ایک وزیر ہیں، تو آپ کو اس فرقے کے لئے مذہبی عبادت کا انتظام کرنے کا اختیار حاصل ہو۔ آپ کے فرائض کی تفصیلی وضاحت لازمی ہے، یا
- • اگر آپ ایک مذہبی پیشہ ور ہیں، یہ کہ آپ کے پاس کم از کم بیچلرز یا اس کے مساوی سند ہو، اور یہ کہ مذہبی پیشے میں داخلے کے لئے ایسی ڈگری ضروری ہے، یا
- اگر آپ کسی غیر پیشہ ور کام یا پیشے میں کام کرنے والے ہیں، تو آیا روایتی مذہبی اجلاس میں جس قسم کے کام ہوتے ہیں، آپ اسے کرنے کے اہل ہیں یا نہیں۔
- اجرت کا انتظام، بشمول تنخواہ کی رقم اور ذریعہ، دیگر اقسام کا معاوضہ، جیسے طعام و قیام، اور کوئی بھی دیگر فوائد جس کے لئے ایک مالی قدر متعین کی جا سکتی ہے، اور ایک بیان کہ آیا ایسی اجرت دی جانے والی خدمات کے بدلے میں ہونی چاہئے یا نہیں۔
- اس مذہبی فرقے یا الحاق کی مخصوص اداراجائی اکائی کا نام اور مقام جس کے لئے آپ خدمات بہم پہنچائیں گے۔
- اگر آپ کسی ایسے ادارے کے لئے کام کریں گے جس کا الحاق کسی مذہبی فرقے سے ہو، تو دونوں اداروں کے مابین تعلق کی فطرت کی وضاحت کریں۔
- آپ کے مذہبی ادارے کی املاک اور کام کرنے کے طریقوں کا ثبوت۔
- قابل اطلاق ریاستی قانون کے تحت آپ کے ادارے کے انضمام کے کاغذات۔
مزید معلومات
مذہبی کارکنان کے ویزوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے، ڈیپارٹمینٹ آف اسٹیٹ کی ویب سائٹ پر جائیں۔