ورک ویزا
اس صفحہ پر:
- عمومی جائزہ
- ویزا کے اوصاف اور اہلیت
- درخواست کب دیں
- درخواست کے مشمولات
- درخواست کیسے دیں
- معاون دستاویزات
- منحصرین
- مزید معلومات
عمومی سوالات
عمومی جائزہ
اگر آپ یو ایس میں عارضی طور پر امیگریشن قوانین کے تحت نان امیگرنٹ کے طور پر کام کرنا چاہتے ہیں ، تو آپ کو اس کام کی بنیاد پر جو آپ کرنے والے ہیں،خاص ویزا کی ضرورت ہے،زیادہ تر عارضی کام کرنے والوں کو ضرورت ہوتی ہے کہ آپ کے ورک ویزا کے لیے درخواست دینے سے پہلے آپ کے متوقع آجر یا ایجنٹ ایک پٹیشن دائر کریں،جو یو نائٹیڈ اسٹیٹ میں یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز(USCIS) سے تصدیق شدہ ہو۔
H,L,O,P,اور Q ویزا کے تمام درخواست دہندگان کو ایک پٹیشن دائر کرنا ضروری ہے جو ان کی طرف سے USCIS کے ذریعہ تصدیق شدہ ہو۔پٹیشن اور Form I-129 کو آپ کے یو ایس قونصلٹ کراچی میں ورک ویزا کے لیے اپلائی کرنے سے پہلے منظور ہونا ضروری ہے ۔ آپ کے آجر یا ایجنٹ کو ایک ایکشن نوٹس ،Form I-797 دیا جائے گا جو آپ کی پٹیشن کے اپروول نوٹیفکیشن کے طور پر کام کرے گا ۔قونصلر افسرآپ کی پٹیشن اپروول ڈپارٹمنٹ آف اسٹیٹ کے پٹیشن انفارمیشن مینجمنٹ سروس (PIMS) کے ذریعہ آپ کے انٹرویو کے دوران جانچ کرے گا ۔
قونصلیٹ کراچی پاکستان میں واحد پوسٹ ہے جو ان ویزا اقسام کے لیے باقاعدہ اپائنٹمنٹ کا فیصلہ کرتی ہے۔ آپ کو انٹرویو کے لیے یو ایس قونصلٹ میں اپنے پٹیشن اپروول کی جانچ کے لیے اپنا I-129 پٹیشن رسید نمبر لے کر آنا ہو گا ۔ براہ کرم نوٹ کر لیں کہ اگر آپ یو ایس امیگریشن لاء کے مطابق ویزا کے حصول کے لیے نا اہل پائے جاتے ہیں تو صرف آپ کی پٹیشن کے منظور ہو جانے سے ویزا جاری ہونے کی گارنٹی نہیں ہوگی۔
ویزا کے اوصاف اور اہلیت
H-1B (مہارتی پیشہ)
H-1B ویزا کی ضرورت تب پڑتی ہے جب یو نائٹیڈ اسٹیٹ میں پہلے سے منتخب کوئی پیشہ ورانہ کام کر نے آرہے ہیں ۔اس ویزا کا اہل ہونے کے لیے آپ کے پاس بیچلر یا ہائیر ڈگری ہونی چاہئے (یا اس کے مساوی کوئی ڈگری) اس خاص پروفیشن میں جس میں آپ کو ملازمت مطلوب ہے۔ USCIS طے کرے گا کہ کیا آپ کی ملازمت خاص پروفیشن کے درجہ میں آتی ہے اور کیا آپ اس کام کے کرنے کے اہل ہیں یا نہیں ۔آپ کے آجر کو ڈپارٹمنٹ آف لیبر میں ایک لیبر کنڈیشن اپلیکیشن دائر کرنا ہو گی جس میں آپ کے ساتھ معاہدہ کے تعلق سے شرائط و ضوابط ہوں گے۔
H-1B1 معاہدہ کی بنیاد پر عارضی ورک ویزا
چلی اور سنگاپور کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدوں پر دستخط اہل چلی اور سنگاپور کے شہریوں کو عارضی طور پر بعض حالات میں امریکہ میں کام کرنے کی اجازت دیتا ہے. صرف چلی اور سنگاپور کے شہری، پرنسپل درخواست دہندگان کے طور پر اہل ہیں، اگرچہ ان کی بیویاں اور بچے دوسرے ممالک کے شہری ہو سکتے ہیں. H-1B1 ویزا درخواست کے لئے پہلے سے ہی امریکہ میں ان کے منتخب کردہ کام کے علاقے میں ایک آجر کی طرف سے کام کی پیشکش ہونی چاہئے، لیکن آجر کو فارم I-129، نان امیگرنٹ کارکن کے لئے درخواست دائر کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اور درخواست گزار کو ویزا کی درخوات جمع کرنے سے پہلے منظوری کے نوٹس فارم I-797 کو حاصل کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے. تاہم، درخواست گزار کو پیشگی ویزا کے لئے درخواست دینے کے لئے محکمہ لیبر سے غیر ملکی لیبر سرٹیفیکیشن کے لئے ایک درخواست دائر کرنے کی ضرورت ہے. H-1B1 ویزا سے متعلق مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے https://travel.state.gov/content/travel/en/us-visas/employment/temporary-worker-visas.html
H-2A (موسمی زراعتی مزدور)
H-2A ویزا یو ایس کے آجرین (مالکان) کے لیے غیر ملکی شہریوں کو ایسےعارضی زراعتی کام کرنے لیے یو نائٹیڈ اسٹیٹس میں لانے کی اجازت دیتا ہے جس کے لئے یو ایس کے مزدور دستیاب نہیں ہیں۔ H-2A نان امیگرنٹ کی درجہ بندی آپ پر لاگو ہو گی اگر آپ یو ایس میں عارضی طور پر عارضی یا موسمی قسم کے زراعتی کام یا مزدوری کرنا چاہتے ہیں ۔ یو ایس ایمپلائر (یا یو ایس میں کاشتکاروں کی کوئی اسوسیشن جو مشترکہ مالکان کے طور پر نامزد ہو) کو ایک فارم I-129 یعنی نان امیگرنٹ مزدور کے لیے ایک پٹیشن آپ کی جانب سے دائر کرنی ہو گی۔
H-2B ویزا (تربیت یافتہ اور غیر تربیت یافتہ مزدور)
اس ویزا کی ضرورت اس وقت پیش آئے گی اگر آپ یونائیٹیڈ اسٹیٹ میں ایسا کام کرنے آرہے ہیں جو عارضی یا موسمی ہے اور جس کے لیے یو ایس میں مزدوروں کی کمی ہے۔آپ کے مالک کو ڈپارٹمنٹ آف لیبر سے ایک سرٹیفکٹ کی ضرورت پڑے گی جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہو کہ اس طرح کے کام کے لیے جس کی بنیاد پر آپ کی پٹیشن ہے یو ایس میں قابل مزدور دستیاب نہیں ہیں ۔
H-3 (تربیت لینے والا)
H-3 ویزا کی ضرورت اس وقت ہے جب آپ یونائٹیڈ اسٹیٹ میں کسی ایمپلائر سے کسی بھی طرح کے کام کی تربیت لینے کے لیے ، یا اس کے علاوہ گریجویٹ کی تعلیم حاصل کرنے یا دو سال کی مدت تک کے لیے کوئی ٹریننگ حاصل کرنے کے لیے آ رہے ہیں۔ آپ کو آپ کی ٹریننگ کے لیے یا کام کے لیے اجرت بھی دی جا سکتی ہے۔ ٹریننگ کوئی پیداواری ملازمت مہیا کرنے کے لیے استعمال نہیں کی جا سکتی ہے اور آپ کے اپنے وطن میں دستیاب نہیں ہوسکتی ہے۔
H-4 (وابستگان)
اگر آپ گھر کے سربراہ ہیں اور ویلڈ H ویزا کے حامل ہیں ، تو آپ کی بیوی اور آپ کے غیر شادی شدہ بچے (21 سال سے کم عمر کے) آپ کے ساتھ یو نائٹیڈ اسٹیٹ کا سفر کرنے کے لیے H-4 ویزا حاصل کر سکتے ہیں ۔ تاہم آپ کی بیوی اور بچوں کو یو نائٹیڈ اسٹیٹ میں قیام کے دوران ملازمت کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
L-1 (کمپنی کے اندر ٹرانسفر)
L-1 ویزا کی ضرورت اس وقت پڑتی ہے جب آپ کسی بین الاقوامی کمپنی میں کام کرتے ہیں اور وہ آپ کا عارضی طور پر ٹرانسفر یو ایس میں واقع اسی کمپنی کے کسی پیرنٹ برانچ ، ملحقہ یا ذیلی برانچ میں کر رہی ہو۔وہ انٹرنیشنل کمپنی یو ایس کی بھی ہو سکتی ہے اور غیر ملکی بھی۔ایک L-1 ویزا کا اہل ہو نے کے لیے ضروری ہے کہ آپ مینیجر یا ایکزیکیوٹو کے درجہ کے ملازم ہوں یا تخصص رکھتے ہوں اور یو ایس میں اس درجہ کے لیے مقرر ہوئے ہوں، اگرچہ یہ ضروری نہیں ہے کہ پہلے بھی آپ اسی پوزیشن پر کام کر چکے ہوں۔ اس کے علاوہ یہ بھی ضروری ہے کہ آپ نے یو ایس سے باہر اس انٹرنیشنل کمپنی میں آپ کی یو ایس میں داخلہ کی درخواست پر کارروائی ہونے کے تین سالوں میں مسلسل ایک سال تک کام کیا ہو ۔آپ L-1 ویزا کے لیے اسی وقت اپلائی کر سکتے ہیں جب آپ کی یو ایس کی کمپنی یا ملحقہ برانچ کو USCIS سے مصدقہ پٹیشن موصول ہو چکی ہو خواہ انفرادی طور پر یا اجتماعی طور پر۔
L-2 (وابستگان)
اگر آپ سربراہ ہیں اور ایک ویلڈ L ویزا کے حامل ہیں، تو آپ کی بیوی یا آپ کے غیر شادی شدہ بچے (21 سال سے کم عمر کے) یہ فروعی ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔ قانون میں حالیہ ترمیم کی بنیاد پر آپ کی بیوی ملازمت کا اختیار طلب کر سکتی ہے۔ آپ کی بیوی کو اپنے خود کے L-2 ویزا پر یو نائٹیڈ اسٹیٹس میں داخل ہونا ہوگا اور پھر اپلیکیشن فیس کے ساتھ مکمل Form I-765 جمع کرنا ہو گا (USCIS کی جانب سے قابل حصول) ۔آپ کے بچوں کو یو نائٹیڈ اسٹیٹس میں ملازمت کا اختیار نہیں ہو گا ۔
O
O کلاس کے ویزے ان لوگوں کو جاری کئے جاتے ہيں جو سائنس، ادب، تعلیم، تجارت اور کھیلوں میں غیر معمولی صلاحیت کے مالک ہوتے ہیں، یا جنہوں نے موشن پکچر اور ٹیلی ویژن کے پروڈکشن میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے، اور اسی طرح ان کے ضروری معاون اہل کاروں کو بھی۔
P ﴿فنکار، تفریح کنندگان﴾
P کلاس کے ویزے مخصوص کھلاڑیوں، فنکاروں اور ضروری معاون اہلکاروں کو جاری کئے جاتے ہيں جو ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں پرفارمینس کے لئے آ رہے ہوں۔
Q
Q ویزا کی ضرورت اس وقت پڑتی ہے جب آپ عملی تربیت، ملازمت پیش کرنے، اور اپنے گھریلو ملک کی تاریخ، ثقافت اور رواج کے اشتراک کے مقصد سے کسی بین الاقوامی ثقافتی تبادلہ پروگرام میں شرکت کرنے کے لئے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا سفر کر رہے ہوں۔ آپ کے پاس پروگرام اسپانسر کے ذریعہ آپ کی جانب سے دائر کی گئی ایک پٹیشن ہونا لازمی ہے اور پٹیشن کا USCIS کی جانب سے منظور ہونا ضروری ہے۔
درخواست کب دیں
امریکی سفارت خانہ یا قونصل خانہ آپ کے H، L، O، P یا Q ویزا کی درخواست کے سلسلے میں ملازمت کے اسٹیٹس کے شروع ہونے سے پہلے 90 دنوں تک کارروائی کر سکتا ہے، جیسا کہ آپ کے I-797 میں مذکور ہے۔ تاہم، اپنے سفر کی منصوبہ بندی کرتے وقت، برائے مہربانی یہ یاد رکھیں کہ وفاقی ضوابط کی وجہ سے آپ ویزا کا استعمال صرف ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں داخل ہونے کے مقصد سے درخواست دینے کے لئے کر سکتے ہیں جو کہ آپ کے I-797 پر مذکور اسٹیٹس کی منظور شدہ مدت کے آغاز سے دس دن پہلے شروع ہوتا ہے۔
درخواست کے مشمولات
اگر آپ H، L، O، P یا Q ویزا کے لئے درخواست دیتے ہیں. توآپ کو قونصلیٹ کراچی میں اپنے انٹرویو کے لیے درج ذیل جمع کرانے ہوں گے ۔
- ایک نان امیگرنٹ ویزا الیکٹرانک درخواست (DS-160) فارم۔ DS-160 کے بارے میں مزید معلومات کے لئے DS-160 کا ویب صفحہ دیکھیں۔
- ایک پاسپورٹ جو ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا سفر کرنے کے لئے درست ہو، جس کی درستگی کی تاریخ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں قیام کی آپ کی مقصود مدت کے بعد کم از کم چھ مہینے ہو (جب تک کہ ملک کے مخصوص معاہدے استثنات فراہم نہ کریں)۔
- ایک 2"x2" (5cmx5cm) تصویر جو گزشتہ چھ ماہ کے اندر لی گیی ہو۔ فوٹو کی شکل کے متعلق اس ویب صفحہ پر مزید معلومات موجود ہے۔
- ایک رسید جس میں مقامی کرنسی میں ادا کی گئی کی ناقابل واپسی نان امیگرنٹ ویزا درخواست کارروائی فیس کا ذکر ہو۔ اس فیس کی ادائیگی کے متعلق اس ویب صفحہپر مزید معلوما ت موجود ہیں۔ اگر ایک ویزا جاری کیا جاتا ہے، تو ویزا جاری کرنے کی ایک اضافی مبادلہ فیس بھی ہو سکتی ہے جس کا انحصار آپ کی قومیت پر ہے۔ محکمۂ خارجہ کی ویب سائٹ اس بات کا پتہ لگانے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے کہ آیا آپ کو ویزا جاری کرنے کی مبادلہ فیس ادا کرنی ہے اور فیس کی رقم کیا ہے۔
- اگر آپ بلنکٹ پٹیشن پر L-1 کے درخواست دہندہ ہیں، تو آپ کے لئے فراڈ کی روک تھام اور پتہ لگانے کی فیس ادا کرنا لازمی ہے (اس فیس کے تعلق سے مزید معلومات یہاں ہیں)۔
- آپ کی منظور شدہ I-129 پٹیشن پر پرنٹ رسید نمبر. I-797 کی کاپیاں انٹرویو میں مطلوب نہیں ہے .
- شادی کا سرٹیفکیٹ، خاندان کے ممبران کے لیے پیدائشی سرٹیفکیٹ جو دپنڈنٹ ویزا کے لیے درخواست دے رہے ہیں۔
ان اشیاء کے علاوہ، آپ کے لئے انٹرویو اپوائنٹمنٹ خط پیش کرنا لازمی ہے جو اس بات کی توثیق کرے کہ آپ نے اس سروس کے ذریعہ ایک اپوائنٹمنٹ محفوظ کی ہے۔ آپ ان تائیدی دستاویزات کو بھی لا سکتے ہیں جو آپ کے خیال میں قونصلر افسر کو دی گئی معلومات میں تعاون کرتے ہیں۔
درخواست کیسے دیں
مرحلہ 1
نان امیگرنٹ ویزا الیکٹرانک درخواست (DS-160) فارم کو مکمل کریں۔
مرحلہ 2
ویزا درخواست فیس کی ادائیگی کریں۔
مرحلہ 3
اس ویب صفحہ پراپنی اپوائنٹمنٹ مقرر کریں۔ اپنی اپوائنٹمنٹ مقرر کرنے کے لئے آپ کو درج ذیل چیزوں کی ضرورت ہوگی:
- آپ کا پاسپورٹ نمبر
- آپ کی ویزا فیس رسید کا رسید نمبر۔ (اگر آپ کو اس نمبر کا پتہ لگانے کی ضرورت ہے تو یہاں کلک کریں۔)
- آپ کے DS-160 توثیقی صفحہ میں مذکور دس (10) عددی بارکوڈ نمبر
مرحلہ 4
اپنے ویزا انٹریو کی تاریخ اور وقت پر امریکی سفارت خانہ یا قونصل خانہ کا دورہ کریں۔ آپ کے لئے اپنے اپوائنٹمنٹ خظ کی پرنٹ کی ہوئی نقل، اپنے DS-160 توثیقی صفحہ، گزشتہ چھ مہینوں کے اندر لیا گیا فوٹوگراف اور اپنا موجودہ اور پرانا پاسپورٹ لانا ضروری ہے۔ ان تمام چیزوں کے بغیر درخواستیں قابل قبول نہیں ہوں گی۔
معاون دستاویزات
ان اشیاء کے علاوہ، آپ کے لئے انٹرویو اپوائنٹمنٹ خط پیش کرنا لازمی ہے جو اس بات کی توثیق کرے کہ آپ نے اس سروس کے ذریعہ ایک اپوائنٹمنٹ حاصل کیا ہے۔ آپ ان معاون دستاویزات کو بھی لا سکتے ہیں جو آپ کے خیال میں قونصلر افسر کو دی گئی معلومات میں معاون یو سکتی یے ہیں۔
احتیاط: غلط دستاویزات پیش نہ کریںدھوکہ دہی یا غلط بیانی کی وجہ سے ویزا کے لئے دائمی طور پر نااہل قرار دیا جاسکتا ہے۔ اگر رازداری کی وجہ سے تشویش ہے، تو آپ کو یاد رہے کہ یوایس سفارت خانہ یا قونصل خانہ آپ کی حقیقی معلومات کسی کو فراہم نہیں کراتا اور آپ کی معلومات کی رازداری کا احترام کرتا ہے۔
قونصلر افسران فردا “فردا” ہر درخواست پر نظر ڈالتے ہیں اور فیصلہ کے دوران پیشہ ورانہ، سماجی، ثقافتی اور دوسرے عوامل کو ملاحظہ کرتے ہیں۔ قونصل افسران آپ کے مخصوص ارادوں، کنبہ کی حالت، اور آپ کے رہائشی ملک کے اندر آپ کے پر نظر ڈال سکتے ہیں۔ ہر معاملہ کی جانچ فردا “فردا” کی جاتی ہے اور ہر اعتبار قانون کے تحت کیا جاتا ہے۔
اگر آپ پہلی مرتبہ ویزا درخواست دہندہ ہیں، تو آپ درج ذیل دستاویزات کو اپنے انٹرویو میں لا کر اپنا وقت بچا سکتےہیں:
- ایک ایسا ثبوت جو آپ کی ملآزمت اہلیت کو ثابت کرتا ہو، اس میں یونیورسٹی کے ڈپلومے بھی شامل ہيں۔
- موجودہ اور گزشتہ آجرین کی جانب سے اصل خطوط جن میں آپ کی پوزیشن اور ان پروجیکٹوں کا ذکر ہو جن پر آپ نے کام کیا ہے نیز یہ کہ آپ نے اپنے آجرین کے ساتھ کتنی مدت تک کام کیا ہے۔
- اگر فی الحال آپ کام کر رہے ہیں اور H-1B اسٹیٹس کے مالک ہیں تو برائے مہربانی موجودہ کلینڈر سال کے لئے اپنی تنخواہ کی رسید اور ان تمام سالوں کی وفاقی ٹیکس ریٹرنز (IRS فارم 1040 اور W-2s) جمع کریں جن میں آپ ریاست ہائے متحدہ میں ملازم رہے ہیں۔ آپ کو درج ذیل چیزیں لانی چاہئيں:
- ملازمت کے اپنے موجودہ اور سب سے زیادہ حالیہ مقام کی ادائیگی کی رسید
- اس اہلکار کے نام اور موجودہ فون نمبر جو ملازمت کے آپ کے حالیہ اور گزشتہ مقامات پر نگرانی کرتا ہے
- اپنا ریزیومے اور سی وی
منحصرین
آپ کے منحصرین کو چاہئے کہ وہ کسی بھی نان امیگرنٹ ویزا کے لئے درکار دستاویزات لائیں، نیز درج ذیل چیزیں بھی لائیں:
- شادی (اپنے شریک حیات کے لئے) اور/یا (21 سال سے کم کے غیر شادی شدہ بچوں کے لئے) پیدائش کا اصل سرٹیفکیٹ جب قابل اطلاق ہو
- آپ کے ملازمت دہندہ کی جانب سے خط جو آپ کی جاری ملازمت کی توثیق کرتا ہو
- اگر آپ کا شریک حیات فی الحال H-1B ویزا پر ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں کام کر رہا ہے/ کر رہی ہے، تو موجودہ کلینڈر سال کی اس کی تنخواہ کی رسید اور ان تمام سالوں کےوفاقی ٹیکس ریٹرنز (IRS فارم 1040 اور W-2s) جن میں وہ H-1B پر ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں ملازم رہا ہے/ رہی ہے۔
مزید معلومات
H، L، O، P اور Q ویزے کے تعلق سے مزید معلومات کے لئے، محکمۂ خارجہ کے عارضی ملازمین کا ویب صفحہ دیکھیں۔