ویزا فیس

اس صفحہ پر:


عمومی جائزہ

ویزا درخواست دہندگان کے لئے، بشمول بچوں کے، ضروری ہے کہ وہ نان امیگرنٹ ویزا کے لئے درخواست دینے سے پہلے ناقابل ادائیگی، ناقابل انتقال ویزا درخواست فیس کی ادائیگی کریں، بسا اوقات اسے ایم آر وی فیس بھی کہا جاتا ہے۔ ویزا درخواست فیس کی ادائیگی ضروری ہے خواہ ویزا جاری کیا جائے یا نہ کیا جائے۔ ویزا کی قسم جس کے لئے آپ درخواست دے رہے ہیں، فیس کی رقم کا تعین کرے گی۔ آپ کی شہریت اور ویزا کی قسم کی بنیاد پر جس کے لئے آپ درخواست دے رہے ہيں آپ کو ویزا اجراء یا مبادلہ فیس کی ادائیگی کرنی پڑ سکتی ہے۔ اس ویب صفحہ میں ہر نان امیگرنٹ ویزا کی قسم سے متعلق ویزا درخواست فیس کی فہرست ہے۔

برائے مہربانی یاد رکھیں کہ نان امیگرنٹ ویزا کی درخواست فیس یہاں مذکور ہے۔

معلومات برائے ادائيگی

آپ کسی بھی الائیڈ بینک میں اپنی فیس ادا کر سکتے ہیں. ادائیگی کے بارے میں مزید معلومات یہاں ہے. ایک الائیڈ شاخ کو تلاش کرنے کے، یہاں کلک کریں پر.

پابندیاں

آپ کی ویزا درخواست فیس ناقابل واپسی ہے اور آپ اسے کسی دوسرے شخص کومنتقل نہيں کر سکتے ہیں۔ درخواست کی ادائیگی کرنے کے بعد آپ کو ایک رسید ملے گی۔ یکم اکتوبر 2022 کو یا اس کے بعد کی جانے والی تمام نان امیگرنٹ ویزا درخواست فیس (جسے MRV فیس بھی کہا جاتا ہے) کی ادائیگیاں، MRV فیس کی رسید جاری ہونے کی تاریخ سے 365 دنوں کے لئے ویلیڈ ہیں۔ درخواست دہندگان کو اس 365 دن کی مدت کے دوران انٹرویو شیڈول کرنا ہوگا یا انٹرویو ویور کی درخواست جمع کرانی ہوگی۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ درخواست دہندگان کو صرف اپنے انٹرویو کو شیڈول کرنا ہوگا یا 365 دن کی مدت کے اندر اندر اپنی ویور کی درخواست جمع کرانی ہوگی۔ اس بات کی کوئی ضرورت نہیں ہے کہ انٹرویو 365 دن کی مدت کے دوران ہونا چاہئے. یکم اکتوبر 2022 سے پہلے جاری کردہ MRV فیس کی ادائیگی کے لئے تمام رسیدوں کی معیاد میں  30 ستمبر ، 2023 تک کی تو سیع کردی گئ ہے، اور اس تاریخ تک ویلیڈ رہیں گی۔

ویزا کی قسمیں اور درخواست فیس کی رقم

درخواست فیس نیچے ذکر کی گئی ہے اور یہ محض ایک ویزا درخواست پر لاگو ہوتی ہے۔ سب سے زیادہ عام نان امیگرنٹ ویزا کی قسموں کے لئے درخواست فیس 160 امریکی ڈالر ہے۔ یہ سیاح، تجارت، طالب علم اور ایکسچینج ویزوں پر مشتمل ہے۔ سب سے زیادہ درخواست پر مبنی ویزے، جیسے ملازمت یا مذہبی ویزے کے لئے 190 امریکی ڈالر ہے۔ کے (K) ویزے کے لئے 265 امریکی ڈالر ہے اور ای (E) ویزے کے لئے فیس کی رقم 205 امریکی ڈالر ہے۔ درج ذیل خاکے میں ویزا کی قسموں اور فیس کی رقم کی مکمل فہرست درج ہے۔

ویزا کی اقسام اور درخواست فیس کی رقم- فیس کلاس کے لحاظ سے ترتیب شدہ
فیس کی رقم(امریکی ڈالر میں) فیس کی رقم(PKR) ویزا کی قسم تفصیل
$185 N/A B تجارتی/ سیاحتی
$185 N/A C-1 ٹرانزٹ
$185 N/A D جہاز/ ایر لائن عملہ
$185 N/A F طالب علم (اکیڈمک)
$185 N/A I صحافی اور میڈیا
$185 N/A J ایکسچینج وزیٹر
$185 N/A M طالب علم (پیشہ ور)
$185 N/A T انسانی اسمگلنگ کا شکار
$185 N/A TN/TD NAFTA پیشہ ور
$185 N/A U مجرمانہ سرگرمی کا شکار
$205 N/A H عارضی/ موسمی ملازمین اور ملازمت، تربیت پانے والے افراد
$205 N/A L کمپنیوں کے مابین تبادلہ کئے جانے والے افراد
$205 N/A O غیر معمولی صلاحیت والے افراد
$205 N/A P کھلاڑی، فنکار اور تفریح کار
$205 N/A Q بین الاقوامی ثقافتی تبادلہ
$205 N/A R مذہبی ملازم
$265 N/A K امریکی شہری کا منگیتر/ شریک حیات
$315 N/A E معاہدہ تاجر، سرمایہ کار، آسٹریلوی پیشہ ورانہ تخصص
ویزا کی اقسام اور درخواست فیس کی رقم- ویزا کی قسم کے لحاظ سے ترتیب شدہ
ویزا کی قسم تفصیل فیس کی رقم (امریکی ڈالر) فیس کی رقم(PKR)
B تجارت/ سیاح $185 N/A
C-1 ٹرانزٹ $185 N/A
D جہاز/ ایر لائن کا عملہ $185 N/A
E معاہدہ تاجر، سرمایہ کار، آسٹریلوی پیشہ ورانہ تخصص $315 N/A
F طالب علم (اکیڈمک) $185 N/A
H عارضی/ موسمی ملازمین اور ملازمت، تربیت پانے والے افراد $205 N/A
I صحافی اور میڈیا $185 N/A
J ایکسچینج وزیٹر $185 N/A
K امریکی شہری کا منگیتر/ شریک حیات $265 N/A
L کمپنیوں کے مابین تبادلہ کئے جانے والے افراد $205 N/A
M طالب علم (پیشہ ور) $185 N/A
O غیر معمولی صلاحیت والے افراد $205 N/A
P کھلاڑی، فنکار، تفریح کار $205 N/A
Q بین الاقوامی ثقافتی تبادلہ $205 N/A
R مذہبی ملازم $205 N/A
T انسانی اسمگلنگ کا شکار $185 N/A
U مجرمانہ سرگرمی کا شکار $185 N/A
TN/TD NAFTA پیشہ ور $185 N/A

ویزا کی قسمیں اور شرائط جن میں فیس ضروری نہیں ہے

  • A، G، C-2، C-3، NATO کے درخواست دہندگان، اور سفارتی ویزے (جیسا کہ 22 CFR 41.26 میں بیان کیا گیا ہے)؛
  • وہ درخواست دہندگان جن کے پاس جے (J) ویزے ہيں اور جو امریکی حکومت کے مالی تعاون سے سرکاری تعلیمی اور ثقافتی تبادلے میں شرکت کر رہے ہوں؛
  • ویزا جاری ہونے کے ایک سال کے اندر مشین کے ذریعہ پڑھاجانے والا ویزا، جب اصل ویزا کو اچھے طریقے پر چسپاں نہ کیا گیا ہو یا ویزا کو دوبارہ جاری کرنے کی ضرورت ہو جس میں درخواست دہندہ کی کوئی غلطی نہ ہو؛
  • وہ درخواست دہندگان جو بین الاقوامی معاہدہ سے مستثنی ہوں، ان میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے تسلیم شدہ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے لئے ایک مبصر مشن کے ممبران اور اسٹاف اور ان کا قریبی کنبہ شامل ہيں؛
  • وہ درخواست دہندگان جو خیراتی کاموں سے متعلق متعین خدمات کے لئے سفر کر رہے ہوں؛
  • امریکی حکومت کے ملازمین جو سرکاری کام سے سفر کر رہے ہوں؛ اور
  • فرض ادا کرتے ہوئے مارے گئے امریکی حکومت کے ملازم کے والدین، بھائی بہن، بیوی یا بچہ جو ملازم کی تجہیز وتکفین/ یا تدفین میں شریک ہونے کے لئے سفر کر رہے ہوں؛ یا فرض ادا کرتے ہوئے برے طور پر زخمی ہوئے امریکی حکومت کے ملازم کے والدین، بھائی بہن، بیوی، بیٹا یا بیٹی جو فوری علاج یا افاقہ کے دوران ملاقات کی غرض سے سفر کر رہے ہوں۔

دوسری فیس

بعض حالات میں، اضافی ویزا فیس براہ راست نیشنل ویزا سنٹر، امریکی سفارت خانہ یا قونصل خانہ یا ہوم لینڈ سیکورٹی کے شعبہ میں ادا کی جاتی ہے۔

نان امیگرنٹ ویزا کے اجراء (مبادلہ) کی فیس

کئی ممالک کے درخواست دہندگان سے ان کی درخواست منظور ہو جانے کے بعد ویزا جاری کرنے کی فیس کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ فیس (دوسرے ممالک کی طرف سے امریکی شہری پر اسی طرح کی ویزا کی قسم کے لئے عائد ہونے والی قیمت) "مبادلہ" پر مبنی ہيں۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ ویزا اجراء کی فیس ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے، تاہم جب غیر ملکی حکومتیں ویزا کی مخصوص قسموں کے لئے امریکی شہری پر یہ فیس عائد کرتی ہیں، تو ریاست ہائے متحدہ امریکہ اسی قسم کے ویزے کے لئے اس ملک کے باشندوں پر بھی "مبادلہ" فیس عائد کرے گا۔ ریاست کے شعبہ کی ویب سائٹ پر ویزا جاری کرنے کی فیس سے متعلق مزید معلومات ہیں اور آپ کو یہ سمجھنے میں معاون ہو سکتی ہیں کہ آیا اجراء فیس آپ کی قومیت پر بھی عائد ہوتی ہے۔

SEVIS کی فیس

اسٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیٹر انفارمیشن سسٹم (SEVIS) انٹرنیٹ پر مبنی ایک نظام ہے جو F، M اور J ویزا کے شرکت کنندگان (اور ان کے فیملی ممبران) پر انہیں اپنی ابتدائی دستاویز کاری (خواہ I-20 یا DS-2019) موصول ہونے کے وقت سے لے کر جب تک وہ سند حاصل نہ کر لیں/ اسکول چھوڑدیں یا پروگرام ختم کرلیں/ چھوڑ دیں، نظر رکھتا ہے۔

ویزا کے اصول کے درخواست دہندگان: اپنا امریکی اسکول چیک کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی معلومات SEVIS میں داخل کی گئی ہیں۔ ویزا درخواست فیس کے علاوہ آپ کو الگ سے SEVIS کی فیس ادا کرنے کی ضرورت ہوگی۔ فارم I-20 کے نان امیگرنٹ طلباء اور فارم DS-2019 کے زیادہ تر تبادلہ کے لیے، SEVIS فیس کی رقم یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔ آپ کے طالب علم یا ایکسچینج وزیٹرز کا ویزا جاری کئے جانے سے پہلے ادائیگی کا ثبوت مطلوب ہے۔ امریکی سفارت خانہ یا قونصل خانہ میں ادائیگی نہيں کی جا سکتی ہے۔ SEVIS فیس کی ادائیگی سے متعلق ہدایات یہاں سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

SEVIS فیس کا استثناء

امریکی حکومت کی اسپانسرشپ کے پروگرام (وہ پروگرام جن کے کوڈ G-1، G-2، G-3، G-7 سے شروع ہوتے ہیں) میں شرکت کر رہے درخواست دہندگان کو SEVIS فیس ادا کرنے کی ضرورت نہيں ہے۔

بلینکٹ ایل فیس(فراڈ کے انسداد اور تشخیص کی فیس)

پہلی بار درخواست دینے والے ایسے امیدوار جو ایل سٹیٹس کے لئے بلینکٹ پٹیشن کے تحت ہوں انہیں فراڈ کے انسداد اور تشخیص کی فیس ادا کرنی ہوگی۔ یہ فیس انٹرویو کے دن کونسلر سیکشن میں کیشیئر کے پاس جمع کروانا ہوگی۔اس کے بعد اگر ایل ۔1ویزا کی درخواست نئے فارم I-129Sپر جمع کروائی جائے تو فراڈ کے انسداد اور تشخیص کی فیس دوبارہ جمع کی جائے گی۔