ویزا کی اقسام

اس صفحہ پر:


عمومی جائزہ

عام طور پر، ایک غیر ملکی شہری کے لئے جو ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں داخل ہونے کا خواہش مند ہو پہلے ویزا حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے، خواہ وہ عارضی قیام کے لئے نان امیگرنٹ ویزا ہو یا مستقل رہائش کے لئے امیگرنٹ ویزا۔ سند یافتہ ممالک کے شہری ویزا ویور پروگرام کے تحت بغیر کسی ویزا کے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا دورہ کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔ ان تمام مسافرین کو جو ویزا ویور پروگرام کے تحت ریاست ہائے متحدہ امریکہ آ رہے ہوں، انہیں سفر شروع کرنے سے پہلے الیکٹرانک سسٹم فار ٹریول اتھورائزیشن (ESTA) سسٹم کے ذریعہ منظوری حاصل کرنا ضروری ہے۔

اگر آپ ویزا ویور پروگرام کے لئے اہل نہيں ہیں یا پڑھنے، کام کرنے، کسی ایکسچینج پروگرام میں شرکت کرنے، یا کسی ایسے مقصد کے لئے سفر کر رہے ہیں جو سفری مقاصد کے بی (B) ویزا کے تحت نہيں آتا ہے؛ تو آپ کو نان امیگرنٹ ویزا کی ضرورت ہوگی۔

ویزا ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں داخل ہونے کی ضمانت نہیں دیتاہے۔ ویزا صرف اس بات کی جانب اشارہ کرتا ہےکہ امریکی قونصلر افسر نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ آپ کسی خاص مقصد کے لئے ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں داخل ہونے کے لئے درخواست دینے کے اہل ہیں۔

نان امیگرنٹ ویزے

نان امیگرنٹ ویزا سیاحوں، تاجروں، طالب علموں یا خاص قسم کے ملازموں کے لئے ہوتا ہے جو مخصوص مقاصد کو پورا کرنے کی غرض سے ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں ایک طےشدہ مدت کے لئے قیام کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی ویزا سے متعلق قوانین وضوابط کے مطابق، اکثر نان امیگرنٹ ویزا کے درخواست دہندگان کے لئے قونصلر افسر کے سامنے یہ واضح کرنا ضروری ہوتا ہے کہ وہ اپنے رہائشی ملک سے گہرے تعلقات رکھتے ہیں اور یہ بتانا بھی ضروری ہوتا ہے کہ وہ اپنے عارضی قیام کے بعد ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے واپس آنےکا ارادہ رکھتے ہيں۔