ٹریول کو آرڈینیٹر

اس صفحہ پر:

عمومی جائزہ

اگر آپ ٹریول کو آرڈینیٹر ہیں اور مسلسل دوسرے مسافرین کے لیے اپوائنٹمنٹ بک کرتے ہیں، تو آپ ہمارے آن لائن سسٹم میں اپنا ایک ٹریول کو آرڈینٹر پروفائل بنا سکتے ہیں۔ ہر درخواست دہندہ کے لیے الگ الگ پروفائل بنانے کے بجائے اس طریقہ سے آپ اپنے تمام کلائنٹس کو اپنی پروفائل کے ذریعہ منظم اور ٹریک کر سکتے ہیں۔ اس مرکزی مقام سے آپ بہت سارے کلائنٹس کی اپائنٹمنٹس کو ایک ہی اسکرین سے بک کرسکتے ہیں، دوبارہ شیڈول کر سکتے ہیں، کینسل یا کنفرم کرسکتے ہیں۔ اس سے بہت سارے پروفائلز کے نام، پاسورڈ اور آپ کے کلائنٹ کی اپوائنٹمنٹ کی بیرونی ٹریکنگ کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے۔ اس خصوصیت کو گروپ اپائنٹمنٹ یا ‘‘لوکل ویزا پروگرامز’’ کے ذیل میں آنے والے کسی اور پروگرام سے تبدیل کرنا مقصود نہیں ہے۔

اگر آپ اکٹھے سفر کرنے والے کئی درخواست دہندگان کے لیے یک مشت ادائیگی کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

یاد رکھنے کی چند باتیں:
  1. اگر کوئی درخواست دہندہ کسی متوقع یا فوری اپوائنٹمنٹ کے لیے درخواست دے رہا ہے تو وہ ٹریول کو آرڈینیٹر کے پروفائل کے ذریعہ اپائنٹمنٹ بک نہ کرے۔ ایسا درخواست دہندہ انفرادی طور پر باقاعدہ عمل کے ذریعہ انٹرویو طے کرے۔
  2. اگر آپ کئی درخواست دہندگان کی اپائنٹمنٹس ایک ہی سیشن میں بک کرتے ہیں، تو پورے گروپ کو انٹرویو کی ایک ہی تاریخ ملے گی۔ اگر درخواست دہندگان ایک ساتھ سفر نہیں کر رہے ہیں تو ان کو چاہئے کہ اپنی اپوائنٹمنٹ الگ الگ سیشن میں بک کرائیں تاکہ سب کو انٹرویو کی الگ الگ تاریخ ملے۔
  3. گروپ گزارش ٹریول کو آرڈینٹروں کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ گروپ گزارش باقاعدہ پروفائل سےکی جائے۔ مزید معلومات کے لیے گروپ اپائنٹمنٹ کی ہدایات دیکھیں۔

ٹریول کو آرڈینیٹر پروفائل بنانے اور کئی اپائنٹمنٹس منظم کرنے کے سلسلہ میں ہدایات

مرحلہ 1

لاگ ان کیجئے اور ہمارےآن لائن درخواست دہندہ سسٹم میں پروفائل بنائیے۔ اگر آپ کا پہلے سے ہی پروفائل موجود ہے تو اس کو چھوڑ کر دوسرے مرحلے پر جائیں۔

مرحلہ 2

Travel-coordinator@ustraveldocs.com پر ایک میل بھیجیں اورمضمون لائن میں اپنا UID نمبر لکھیں۔ اس سے آپ کو ٹریول کو آرڈینیٹر کے طور پر اپوائنٹمنٹ بک کرنے کی اجازت مل جائے گی۔ آپ کا UID نمبر اسکرین کے دائیں جانب آپ کے یوز ر نیم کے بعد مل سکتا ہے۔آپ کو اس ای میل کی باڈی میں کوئی ٹیکسٹ ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے۔

نیچے ایک اسکرین شاٹ ہے جو دکھا رہا ہے کہ آپ اپنے ہروفائل میں لاگ ان کرنے کے بعد اپنا UID نمبر کہاں پائیں گے:

UID Location

مرحلہ 3

5 منٹ انتطار کیجئے تاکہ آپ کی ای میل عمل میں آجائے اور پھر اوپر بائیں کنارے پر واقع ہوم لنک پر کلک کیجئے۔ آپ دیکھیں گے کہ آپ کا ڈیش بورڈ اور مینو آئٹم بدل گیا ہے۔ بائیں طرف کے مینو میں سرچ اپوائنٹمینٹ اور اپوائنٹمنٹ ہسٹری کے آپشنز شامل ہوں گے۔

UID Location

مرحلہ 4

اگر آپ اپوائنٹمنٹ بک کرنے کے لیے تیار ہیں تو شیڈول اپوائنٹمنت پر کلک کیجئے۔ آپ ویزا کی قسم، پوسٹ، ویزا کیٹگری، ویزا کلاس نیز درخواست دہندہ کے بارے میں معلومات مکمل کریں گے۔ پھر سسٹم آپ کو فوراً کلائنٹ کے ویزا انٹرویو کے لیے ایک خاص تاریخ منتخب کرنے کی ہدایت دے گا اور کنفرمیشن کی تفصیلات فراہم کرے گا۔

مرحلہ 5

آپ اپنے پروفائل میں دوسرے کلائنٹ کو جوڑ سکتے ہیں اور مزید اپائنٹمنٹ بک کر سکتے ہیں۔اگر آپ کو اپنے سابقہ بک کی ہوئی اپائنٹمنٹ کو دیکھنے کی ضرورت ہے، تو آپ سرچ اپائنٹمنٹس یا ویو اپائنٹمنٹ ہسٹری پر کلک کر سکتے ہیں۔

اپائنٹمنٹہسٹریآپ کو اپنی تمام اپائنٹمنٹس دیکھنے کی اجازت دیتی ہے۔ اگر آپ سبز پلس سائن پر کلک کریں گے تو آپ اپنے کلائنٹ کی انفارمیشن کا ایک فوری خاکہ دیکھیں گے جیسے اپائنٹمنٹ کی تاریخ، ویزا کیٹگری، درخواست دہندہ کا ای میل اور UID نمبر۔ نیز آپ اپنے کلائنٹ کی لسٹ اپائنٹمنٹ کی تاریخ، ویزا کی قسموں یا درجہ کے اعتبار سے مرتب کرسکتے ہیں۔

نوٹ: براہ کرم نوٹ کریں کہ اپائنٹمنٹ ہسٹری کا آپشن سسٹم میں جمع ہونے والے زیادہ سے زیادہ اپائنٹمنٹ رکارڈوں کی تعداد کے ضابطہ کے مطابق محدود ہوتا ہے۔ اس لیے اس میں جو معلومات ہیں ان کا استعمال آپ کے اپنے ڈیٹابیس رکارڈ کے حوالہ کے طور پر نہیں کیا جاسکتا۔   

UID Location

سرچ اپائنٹمنٹ آپ کو اپنے کلائنٹ کے لیے کوئی ایکشن لینے کی اجازت دیتا ہے، جیسا کہ ذیل کے خاکےمیں دکھایا گیا ہے آپ کنفرمیشن لیٹر حاصل کر سکتے ہیں، اپوائنٹمنٹ کو دوبارہ شیڈول کرسکتے ہیں، ڈاکومنٹ ڈیلیوری انفارمیشن کو اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں یا اپنے کلائنٹ کا انٹرویو کینسل کر سکتے ہیں۔

UID Location

مزید معلومات

نوٹ: اگر آپ اپنے انفرادی پروفائل کو ٹریول کوآرڈینٹر پروفائل میں بدلتے ہیں تو آپ اپنے لیے کوئی اپائنٹمنٹ بک نہیں کرسکتے۔ اپنی اپوائنٹمنٹ بک کرنے کے لیے آپ کو ایک دوسری ای میل Travel-coordinator@ustraveldocs.com پر بھیجنی ہو گی جس کے مضمون لائن میں آپ اپنا UID نمبرلکھیں گے۔ اس سے آپ کا ٹریول کو آرڈینیٹر پروفائل ختم ہوجائے گا۔ جب آپ اپنی اپوائنٹمنٹ بک کرلیں تو آپ کو ڈیپینڈنٹ اسکرین پر موجود تمام سابقہ طے شدہ اپائنٹمنٹس کو ختم کرنا ہوگا۔ اپنی اپوائنٹمنٹ بک کر نے کے بعد دوبارہ ای میل بھیجیں اور آپ کی پروفائل دوبارہ بحال ہو جائے گا۔