14سال سے کم اور 79 سال سے زائد عمر ا فراد کیلئے ویزہ

اس صفحہ پر:

مجموعی جائزہ

14 سال سے کم عمر اور 79 سال سے زائد عمر کے درخواست دہندگان کے لئے عارضی سفر کے لئے ویزا انٹرویو استثنی

14 سال سے کم عمر اور 79 سال سے زائد عمر کے درخواست گزاروں کے پاکستان میں کسی بھی امریکی قونصلر دفتر (اسلام آباد یا کراچی) میں نان امیگرینٹ ویزا انٹرویو سے استثنی کے تقاضوں کے لیے براہ کرم ان معلومات کا جائزہ لیں۔ فی الحال ،J (J1 اور J2)، M (M1 اور M2)  ،F (F1 اور F2)، B (B1، B2 اور B1/B2)،  اور H4 ویزا کے درخواست گزار صرف اس پروگرام کے تحت آتے ہیں۔

ضروری ہدایات

14 سال سے کم عمر یا 79 سال سے زائد عمر کے درخواست گزاروں کو نان امیگرینٹ ویزا انٹرویو کے تقاضوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ 14 سال سے کم عمر اور 79 سال سے زائد عمر والوں کے لیے دیگر تمام قواعد ، تقاضے اور فیسیں لاگو رہیں گی۔

14 سال سے کم عمر ا فراد کیلئے اہلیت کا معیار:

  • میں اپنی 14 ویں سالگرہ سے پہلے درخواست دے رہا ہوں۔
  • میری حالیہ ویزا درخواست مسترد نہیں کی گئی۔
  • میرے والدین میں سے ایک یا دونوں کے پاس فعال ویزا ہے، یا، میرے والدین میں سے ایک یا دونوں اپنے ویزا کی تجدید کے لئے درخواست دے رہے ہیں۔ اور میں اسی ویزا کلاس کے لئے ان کے ساتھ درخواست دے رہا ہوں۔
  • میں پاکستانی شہری ہوں جو پاکستانی پاسپورٹ کے ساتھ درخواست دے رہا ہوں۔
79 سال سے زائد عمر ا فراد کیلئے اہلیت کا معیار:
  • میں اپنی 80 ویں سالگرہ پر یا اس کے بعد درخواست دے رہا ہوں۔
  • میری حال ہی میں ویزہ کے لئے دی گئی درخواست مسترد نہیں ہوئی۔
  • میں پاکستانی شہری ہوں جو پاکستانی پاسپورٹ کے ساتھ درخواست دے رہا ہوں۔

نوٹ انٹرویو میں استثنی سروس کا استعمال اس بات کی ضما نت نہیں کہ درخواست گزار کو ویزہ لازمی طور پر جاری کیا جائے گا۔ کچھ صورتوں مثلاً نامکمل اور / یا غلط درخواست جمع کروانے کے باعث آپ کو ویزہ انٹرویو کے لئے امریکی سفارت خانے / قونصل خانے میں لازمی حاضر ہونا ہوگا ۔ اس امکان کو مد نظر رکھتے ہو ئے کہ ویزہ انٹرویو کی ضرورت پڑ سکتی ہے اس لئے درخواست طے شدہ سفر سے کچھ عرصہ پہلے جمع کروائیں ۔

ضروری دستاویزات

تمام درخواست گذاروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی درخواست کے ہمراہ مندرجہ ذیل دستاویزات جمع کروائیں:

  1. درخواست گزار کے موجودہ پاسپورٹ اور حال ہی میں ختم ہونے والے دو پاسپورٹس۔
  2. ایک مکمل شدہ ڈی ایس 160 کنفرمیشن پیج۔
  3. حالیہ ویزہ درخواست کیلئے ویزہ فیس کی اصل رسید۔
  4. پچھلے 6 مہینوں میں لی گئی ایک حالیہ تصویر جس کی پیمائش x22 انچ ہو پس منظر سفیداور بغیر چشمے کے لی گئی ہو۔(اس ویب پیج پر ہدایات دستیاب ہیں)
  5. 14 سال سے کم عمر کے درخواست دہندگان کو اپنی درخواست کے ساتھ ان کے پیدائشی سرٹیفکیٹ کی ایک کاپی (انگریزی میں) شامل کرنی چاہیے۔
  6. 14 سال سے کم عمر درخواست دہندگان کے لئے:
  • 14 سال سے کم عمر کے بچوں کو دونوں والدین کے جائز امریکی ویزوں اور ان کے پاسپورٹ کے سوانحی معلوماتی صفحے کی فوٹو کاپی جمع کرانی ہوگی۔ تجویز دی جاتی ہے کہ فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کو درخواست کے پیکٹ کے ساتھ شامل کیا جائے۔
  • اگر صرف ایک کے پاس جائز امریکی ویزا ہے تو ان کے ویزا اور پاسپورٹ سوانحی معلوماتی صفحے کی فوٹو کاپی جمع کرانا ضروری ہے۔جن والدین کے پاس جائز امریکی ویزا نہیں ہے وہ سرکاری شناخت کی کاپی اور بچے کو سفر کرنے کی رضامندی دینے والا بیان جمع کرائیں۔ اگر والدین میں سے ان کے پاس ایکسپائرڈ امریکی ویزا ہے تو اس میں ایکسپائرڈ ویزا کی فوٹو کاپی شامل کریں۔ والدین میں سے ایک کی موت کی صورت میں ویزا درخواست کے ساتھ موت کے سرٹیفکیٹ کی کاپی شامل کی جائے۔
  • اگر والدین کے پاس شیڈول شدہ ویزا اپائنٹمنٹ ہے تو ، وہ ان دستاویزات کو اپنی اپائنٹمنٹ کے وقت سفارت خانے یا قونصل خانے میں لاسکتے ہیں۔ 14 سال سے کم عمر کے بچوں کو علیحدہ اپائنٹمنٹ شیڈول کرنے یا انٹرویو میں شرکت کی ضرورت نہیں ہے. 14 سال سے کم عمر بچوں کو والدین کے پاسپورٹ کی بائیوگرافک معلومات کے صفحے اور فعال امریکی ویزا کی فوٹو کاپی یا والدین کے پاسپورٹ بائیوگرافک صفحے اور فعال امریکی ویزا کی فوٹو کاپی اور بچے کے ساتھ اکیلے سفر کرنے کی قانونی رضامندی کا ثبوت جمع کرانا ہوگا۔ اگر ان شرائط کو پورا نہیں کیا جاسکتا ہے تو نابالغ انٹرویو ویور کے اہل نہیں ہیں۔ پہلی بار ویزا کے لئے درخواست دینے والے یا ویزا کی تجدید کرنے والے والدین سفارت خانے / قونصلیٹ جنرل میں اپنے انٹرویو کے دوران مطلوبہ CGI انٹرویو ویور کنفرمیشن لیٹر اور فیس رسید کے ساتھ مطلوبہ مندرجہ بالا دستاویزات جمع کرا سکتے ہیں۔

نوٹ: سفارتخانہ/قونصلیٹ جنرل بعض صورتوں میں کسی درخواست کا جائزہ لینے کے بعد ، درخواست گزار سے ذاتی طور پر پیش ہونے کا تقاضا کر سکتا ہے۔

درخواست دینے کا طریقہ

پہلا مرحلہ:
عارضی سفرکے ویزہ درخواست گذار:

عمومی عارضی سفر ویزہ کی اقسام کا جائزہ لینے کے بعد یہ طے کرلیں کہ آپ کس ویزہ کیلئے درخواست دے رہے ہیں۔ ویزہ کی ہر قسم میں درکار اہلیت اور ایپلیکیشن ضروریات کی وضاحت کی گئی ہے۔ اپنے حالات سے مطابقت رکھنے والے ویزہ کا انتخاب کرلیں۔

 

ویزہ سے استثنا پروگرام کا لازمی طور پر جائزہ لیں۔ اگر آپ کا ملک ویزہ سے استثنا کے پروگرام میں شامل ہے تو آپ کو ویزہ کیلئے درخواست دینے کی ضرورت نہیں۔ اگر آپ کاروبار یا تفریح کی غرض سے امریکہ جارہے ہیں تو آپ کا قیام 90 دن یا اس سے کم ہوگا۔

دوسرا مرحلہ:

دوسرا مرحلے میں آپ کو ڈی ایس 160- فارم مکمل کرنا ہوگا۔ ڈی ایس 160- فارم مکمل کرنے سے پہلے ہدایات کو غور سے پڑھ لیں۔ فارم میں دی گئی تمام معلومات درست اور مکمل ہونی چاہئیں۔ ایک بار فارم جمع ہو جانے کی صور ت میں آپ اس میں کوئی تبدیلی نہیں کرسکتے ۔ اگر آپ کو مدد درکار ہے تو کسی امیگریشن کے وکیل یا ترجمہ کرنے والے سے مشورہ کرلیں۔ ڈی ایس 160- فارم مکمل کرنے کے سلسلے میں ہمارا کال سینٹر آپ کی مدد نہیں کرسکتا ۔ ملاقات کا وقت طے کرنے کیلئے آپ کو اپنے ڈی ایس 160- فارم پر لکھے نمبر کی ضرورت ہوگی۔

تیسرا مرحلہ:

ویزہ کی درست قسم کا تعین کرنے اور ڈی ایس 160- فارم مکمل کرنے کے بعد آپ کو ویزہ فیس ادا کرنی ہوگی۔ ویزہ فیس پر مبنی صفحے پر ویزہ کی قسم اور اس سے متعلق قابل ادائیگی فیس امریکی ڈالر اور مقامی کرنسی میں درج ہے۔ فیس کی ادائیگی کیلئے بینک کے انتخاب اور ادائیگی کے طریقہ کارکے انتخاب کی تفصیل پڑھ لیں جس کے بعد یہ واضح ہو جائے گا کہ ویزہ فیس کی ادائیگی کس طرح کی جائے۔ ادائیگی کے بعد رسید اپنے پاس سنبھال کر رکھیں۔ ویزہ انٹرویو کیلئے وقت طے کرتے وقت آپ کو رسید پر لکھے نمبر کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

چوتھا مرحلہ:

اب آپ کو اپنے پروفائل میں لاگ ان کرنا ہوگا ، اس کیلئے آپ وہی معلومات استعمال کریں گے جو کہ آپ نے اپنے ویزہ کی فیس ادا کرتے ہوے استعمال کی تھیں۔ ایک بار سسٹم میں شامل ہونے کے بعد آپ اپنا ڈیش بورڈ (Dashboard) دیکھیں گے۔ یہاں دائیں جانب موجود مینو (menu) میں درج اپانٹمنٹ کا شیڈول پر کلک کریں۔ اس طرح آپ کا ملاقات کا وقت طے کرنے کے عمل کا آغاز ہو جائے گا۔ اس کے لئے آپ کو مندرجہ ذیل معلومات فراہم کرنا ہونگی:

  • ۔ پاسپورٹ نمبر
  • ۔ ویزہ فیس کی ادائیگی پر ملنے والی رسید پرلکھا نمبر
  • ۔ ڈی ایس 160- کنفرمیشن پیج پر درج 10 اعداد پر مشتمل بار کوڈ نمبر

اس عمل سے گزرتے ہوے آپ ویزہ کی قسم کا انتخاب ، ذاتی معلومات کا اندراج، اپنے ساتھ سفر کرنے والے زیرکفالت افراد کی شمولیت، دستاویزات ارسال کرنے کے مقام کا انتخاب، ویزہ فیس کی ادائیگی کی تصدیق اور ملاقات کا وقت طے کرسکتے ہیں۔ اگر آپ انٹرویو سے مستثنی / انٹرویو مستثنی سبمشن میں کامیاب ہو جائیں تو آپ کو انٹرویو مستثنی سبمشن لیٹر موصول ہو گا جس پر دستاویزات کی فہرست درج ہوگی۔ انٹرویو مستثنی سبمشن لیٹر کی دو فوٹو کاپیاں کروالیں۔ 11 سروس سینٹرز میں سے کسی بھی سینٹر پر اپنا پاسپورٹ سبمشن لیٹر پر درج فہرست میں موجود دستاویزات کے ہمراہ ڈال دیں

پانچواں مرحلہ:

اپنی دستاویزات اور انٹرویو مستثنی ویزہ درخواستTeam CGI Office کے دس ڈراپ آف سینٹر ز میں سے کسی بھی سینٹر میں جمع کروائیں۔ چیک لسٹ میں شامل دستاویزات کی دوسری کاپی اپنے ہمراہ لائیں۔ Team CGI کا امریکی ایمبسی / قونصل خانے میں آپ کی درخواست جمع کروانے کیلئے قبول کرنے سے پہلے آپ کی دستاویزات کی چیک لسٹ چیک کرے گا

نوٹ: طے شدہ طریقہ کے مطابق درج بالا دستاویزات جمع نہ کروانے کی صورت میں آپ کا کیس تاخیر کا شکار ہو جائے گا۔

چھٹا مرحلہ:

اگر آپ کے کیس پر عمل کے دوران اضافی معلومات کی ضرورت محسوس ہوئی تو آپ کو بذریعہ ای ۔میل مطلع کیا جائے گا۔ اگر آپ کی درخواست منظور ہوگئی تو آپ کا ویزہ اور پاسپورٹ انٹرویو کا وقت طے کرتے وقت آپ کے منتخب کردہ دستاویزات کے کلکشن سینٹر کو فراہم کردیا جائے گا جہاں سے آپ انہیں وصول کرسکتے ہیں۔ پاسپورٹ کی فراہمی سے متعلق تفصیلات اس ویب پیج پر موجود ہیں۔